BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انٹرنیٹ اب تیز سے تیز تر

ایبیلین نیٹ ورک
ایبیلین نیٹ ورک پورے امریکہ میں پھیلا ہوا ہے
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ تکنیکی وجوہات اور حکومتی مداخلت کے بوجھ تلے انٹرنیٹ زندہ رہنے کی کوشش کر رہا ہے۔ لیکن امریکہ میں ایک نئے اور بہتر انٹرنیٹ نے پہلے ہی سے کام شروع کر رکھا ہے۔

وہ دن دور نہیں جب آپ کے ڈیسک ٹاپ پر آڈیو اور ویڈیو آج کی عام براڈ بینڈ سروسز کی نسبت ہزار گنا تیزی سے آ جائیں گے۔

یہ امریکی کمپنی ایبیلین نیٹ ورک کا خواب ہے۔

ایبیلین نیٹ کو ایک انٹرنیٹ 2 نامی ادارہ چلاتا ہے اور ایک سیکنڈ میں 10 گیگا بٹس کا ڈیٹا ملک میں ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیجنے کا حامل ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ مینہیٹن سکول آف میوزک میں ترتیب دی گئی جیز موسیقی ہزاروں میل دور ٹیکساس میں سنی اور دیکھی جا سکتی ہے۔

اس میں فل سکرین ویڈیو اور سٹیریو میوزک شامل ہے جو کہ 15.4 میگابٹ فی سیکنڈ کے حساب سے بھیجی جا سکتی ہے۔

مینہیٹن سکول کے ڈائریکٹر آف ڈسٹنس لرننگ کرسچیئن اورٹو کے مطابق ’یہ عام ڈائل اپ موڈیم سے 275 گنا تیز ہے‘۔

انٹرنیٹ 2 کی رکنیت کوئی سستا کام نہیں۔ کمپنی نائب صدر گیری باچولا کا کہنا ہے کہ ’ایک عام کمپنی جو انٹرنیٹ 2 کو استعمال کرنا چاہتی ہے اسے صرف کیمپس کے نیٹ ورک کو اپ گریڈ کرنے کے لیے آدھ ملین ڈالر تک خرچنے پڑتے ہیں‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد