BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 04 November, 2004, 15:47 GMT 20:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سپیم بھیجنے پر بھائی بہن کو سزا
سپیم
امریکہ میں ایک بھائی بہن کو لاکھوں غیر ضروری یا سپیم ای میلز بھیجنے پر عدالت نے سزا سنائی ہے۔

سپیم بھیجنے والوں کے خلاف یہ پہلی باقاعدہ کارروائی ہے۔ یہ دونوں اے او ایل انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو سپیم بھیجتے تھے۔

ورجینیا میں عدالت نے اس جرم میں ملوث شخص جیریمی جینز کو نو سال قید کی سزا کی تجویز دی ہے جبکہ اس کی بہن جیسیکا ڈیگروٹ پر 7500 ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

انہیں ریاست کے اس قانون کے تحت سزا سنائی گئی ہے جس کے مطابق جعلی پتے سے ایسی ای میلز یا سپیم بھیجنا منع ہے۔

انہیں باقاعدہ طور پر سزا اگلے سال سنائی جائے گی۔ اسی مقدمے میں ایک تیسرے شخص رچرڈ رٹکوسکی کو بری کردیا گیا ہے۔

جیریمی جینز مختلف اشیاء اور سافٹ ویئرز کی جعلی فروخت کے اشتہارات اے او ایل استعمال کرنے والوں کو بھیجتے تھے جبکہ ان کی بہن لوگوں سے انٹرنیٹ پر پیسے وصول کرنے میں جیریمی کی مدد کیا کرتی تھی۔ وکلاء کے مطابق جیریمی نے اس جعلی کاروبار سے 24 ملین ڈالر کمائے ہیں۔

„وہ کئی برس کامیابی کے ساتھ لوگوں سے رقم لوٹتا رہا ہے‘۔

استغاثہ نے جیریمی کے لیے پندرہ برس قید کیتجویز پیش کی تھی جبکہ ان کا اصرار تھا کہ اس کی بہن کے لیے بھی سزائے قید دی جانی چاہیے تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد