| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپیم کا حل نکالیں گے : گیٹس
کمپیوٹر کی مشہور زمانہ کمپنی مائیکرو سافٹ کے مالک بل گیٹس نے کہا ہے کہ وہ دو سال کے اندر غیر ضروری ای میلز کا حل نکال لیں گے۔ اس طرح کی ڈاک یا ای میلز کو کمپیوٹر کی زبان میں ’سپیم‘ کہا جاتا ہے اور یہ انٹر نیٹ کے نظام پر غیر ضروری دباؤ کا باعث بن رہی ہیں بلکہ عریاں اور فحش سائٹس بنانے والے بھی اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ دنیا کی مشہور کمپنی مائیکرو سافٹ کے سربراہ بل گیٹس نے سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم کی کانفرنس میں کہا کہ ایسے بہت سے طریقوں پر غور کیا جا رہا ہے کہ جن کے ذریعے عالمی ویب پر اس طرح کی ڈاک کی ترسیل کوروکا جا سکے۔ انہوں نے کہا اس بات پر بھی غور کیا جارہا ہے کہ جو شخص بھی اس طرح کی ڈاک کی ترسیل میں ملوث پایا جائے اس پر جرمانہ عائد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ضروری ای میلز کا تکنیکی حل نکلانے پر بھی غور ہو رہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دو ہزار پانچ تک روزانہ پینتس ارب میلز بھیجی اور وصول کی جائیں گی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||