ای میل کے بھی پیسے لگیں گے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آؤٹ لک ای میل پروگرام کے ذریعےہاٹ میل استعمال کرنے والے کروڑوں لوگوں کو اب اپنی میل پڑھنےیا اس تک رسائی کے لئے فیس ادا کرنی ہوگی۔ مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ اس نے اس سروس کے لئے فیس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ جنک میل بھیجنے والے اس کا نا جائز استعمال کر رہے ہیں۔ ماضی میں لوگ ہاٹ میل سے ای میل مفت ہی مائیکرو سافٹ آؤٹ لک میں ڈاؤن لوڈ کر لیا کرتے تھے لیکن اب صرف وہی لوگ ایسا کر سکیں گے جو اس کے لئے سالانہ فیس ادا کریں گے۔ ہاٹ میل مقبول ترین ای میل سروسیز میں سے ایک ہے جس کو 187 ملین لوگ باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں۔ مائیکرو سافٹ ایم ایس این کا کہنا ہے کہ اس نے یہ فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ اس سروس کا مفت استعمال کرنے والے اس کا غلط استعمال کر رہے تھے۔ نیا اوکاونٹ کھولنے والوں پر اس نئے فیصلے کا اطلاق 27 ستمبر سے شروع ہو چکا ہے لیکن پہلے سے اکاونٹ یوزرز کو اس فیصلے کا اطلاق ان کو بتانے کے بعد 2005 سے ہو گا۔ ایم ایس این کو امید ہے کہ سبسکرپشن کی وجہ سے جنک کو روکنے میں مدد ملے گی اور کمپنی جنک میل بھیجنے والوں کا پتہ لگا سکے کیونکہ اس کے پاس اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز کے کریڈٹ کارڈز اور دیگر تفصیلات موجود ہوں گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||