انٹرنیٹ سے ٹیلیفون: ڈائل 056 | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ میں حکومت نے انٹرنیٹ کے ذریعے فون پر نگرانی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لئے انٹرنیٹ کے ذریعے فون کا برطانوی کوڈ 056 ہوگا۔ انٹرنیٹ، ٹیلی کام اور دیگر میڈیا پر نگرانی رکھنے والے ادارے آف کام کا کہنا ہے کہ روایتی ٹیلیفون کے بجائے انٹرنیٹ ٹیلیفونی کے لئے کوڈ بنانے سے نگرانی ممکن ہوگی اور ساتھ ساتھ اس کا استعمال بھی بڑھے گا۔ آف کام کے سربراہ سٹیفن کارٹر نے کہا کہ ’براڈ بینڈ کے ذریعے ٹیلیفونی کے استعمال سے ایک نیا مارکیٹ پیدا ہورہا ہے۔ اور ہماری ذمہ داریوں میں اس کی نگرانی بھی شامل ہے۔‘ تیزرفتار یعنی براڈ بینڈ انٹرنیٹ کے ذریعے ٹیلیفون کرنا آسان ہوگیا ہے اور آج کل صارفین اس کا استعمال بھی بہت بڑی تعداد میں کررہے ہیں۔ اس کے ذریعے فون کرنے والوں کو ٹیلیفون کا پیسہ نہ دیکر صرف انٹرنیٹ کا خرچہ دینا پڑتا ہے۔ اب صارفین کو انٹرنیٹ کے ذریعے فون کرنے کے لئے پہلے سے 056 شروع ہونیوالا ایک فون نمبر حاصل کرنا پڑے گا۔ یہ ٹیلیفون نمبر صارفین کسی بھی جگہ سے جہاں انٹرنیٹ فراہم ہے، استعمال کرسکیں گے۔ آف کام کا اندازہ ہے کہ اس فیصلے سے لوگوں کے لئے فون کا خرچ کافی کم ہوجائے گا کیونکہ روایتی ٹیلیفون کے بجائے انٹرنیٹ ٹیلیفونی کافی سستا ہے۔ آف کام اس کے لئے ضروری نئے قوانین و ضوابط پر بھی غور کررہا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||