ونڈوز کا اہم ترین اپ ڈیٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مائیکروسوفٹ، ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کی تاریخ کے اہم ترین اپ ڈیٹس میں ایک ایس پی ٹو کو عام صارفین کے لئے لانچ کررہی ہے۔ سیکورٹی پیچ ٹو آج سے مائیکرو سوفٹ کے ان سرورز پر رکھ دیا جائے گا جہاں سے عام صارفین اسے ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔ ایس پی ٹو بنیادی طور پر ونڈوز ایکس پی کو اپ ڈیٹ کرے گا اور اس میں موجود ایسی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کرے گا جس کا ہیکرز اور وائرس فائدہ اٹھاتے سکتے ہیں۔ اس میں سب سے اہم اضافہ ہوگا ایک سیکورٹی سینٹر جس کے ذریعے سے آپ اینٹی وائرس سوفٹ وئیر اور فائر وال وغیرہ کو کنٹرول کرسکیں گے۔ عام صارفین کے لئے اس اپ ڈیٹ کا سائز ہوگا اسی میگا بائیٹ لیکن یہ کم یا زیادہ بھی ہوسکتا ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق ونڈوز کے اس اپ ڈیٹ کے بعد ایسے سوفٹ وئیرز کی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے جو انٹرنیٹ سے منسلک ہوں کیونکہ اس اپ ڈیٹ سے ونڈوز خود بخود فائر وال آن کردے گی۔ مائیکرو سوفٹ کا کہنا ہے کہ اسے ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے کمپیوٹر سے وائرس ہٹانا بہتر ہوگا۔ ونڈوز ایکس پی پروفیشنل کے لئے ایس پی ٹو اس مہینے کے آخر تک ریلیز کیاجائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||