BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 13 February, 2004, 10:12 GMT 15:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مائیکروسافٹ: خفیہ کوڈ افشا ہوگیا
بِل گیٹس
مائیکروسافٹ کی مشکلات میں اضافہ
مائیکرسافٹ نے کہا ہے کہ اس کے تیار کردہ مشہور آپریٹنگ سسٹم ونڈوز کے خفیہ کوڈ کا کچھ حصہ انٹرنیٹ پر شائع ہو گیا ہے۔ مائیکروسافٹ نے فوری طور پر یہ نہیں بتا سکی کہ یہ خفیہ کوڈ کس نے افشا کیا ہے البتہ اس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کر لیا ہے۔

ٹیکنالوجی کے امور سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ خفیہ تفصیلات باہر آ جانے کے باعث ہیکروں کے لئے ان کروڑوں کمپیوٹروں کو نشانہ بنانا قدرے آسان ہو جائے گا جن پر ونڈوز نامی آپریٹنگ سسٹم پر کام ہوتا ہے۔

اس بات کا بھی اندیشہ ہے کہ ونڈوز کے مقابل کمپنیاں انٹرنیٹ سے یہ کوڈ چرا کر استعمال کر سکتی ہیں۔

News image
ایک ہفتے میں دو مسائل کا اعلان کیا

مائیکروسافٹ کے ترجمان ٹوم پیلا کے مطابق انہیں اس بات کا علم نہیں ہے کہ ونڈوز کا خفیہ کوڈ کس حد تک انٹرنیٹ پر شائع کیا گیا ہے اور کتنے لوگوں کو اس کوڈ تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔

حالیہ ہفتے کے دوران مائکروسافٹ نے کمپیوٹر سافٹ ویئر کی سیکیورٹی کے حوالے سے پیش آنے والے دوسرے مسئلے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی نے بدھ کو اعتراف کیا تھا کہ اس کے نئے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں ایسی ’سنگین‘ خرابی رہ گئی ہے جس سے ہیکرز کے لئے کسی کے کمپیوٹر تک رسائی آسان ہو جائے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد