BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 11 February, 2004, 09:41 GMT 14:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مائیکروسافٹ: غلطی کا اعتراف
مائکروسافٹ کے سربراہ بِل گیٹس
مائکروسافٹ نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے نئے ونڈو آپریٹنگ سسٹم میں ایسی ’سنگین‘ خرابی رہ گئی ہے جس سے ہیکرز کے لئے کسی کے کمپیوٹر تک رسائی آسان ہو جائے گی۔

مائکروسافٹ کے جو دنیا میں سافٹ وئیر بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ہے سیکیورٹی کے بارے میں ماہانہ جریدے میں کہا گیا ہے کہ ونڈوز کی قسم این ٹی، 2000، ایکس پی اور سرور 2003 میں مذکورہ خرابی پائی جاتی ہے۔

کمپنی نے اس خرابی کو ’سنگین‘ قرار دیتے ہوئے مائکروسافٹ استعمال کرنے والوں کو اپنی ویب سائٹ سے ایک پروگرام ڈاون لوڈ کرنے کے لئے کہا ہے جس سے وہ ہیکرز سے بچ سکیں گے۔

اس خرابی کا کمپیوٹر وائرس کی ان اقسام سے کوئی تعلق نہیں ہے جو دنیا بھر میں کمپیوٹر استعال کرنے والوں کے لئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔

مائکروسافٹ کے ونڈو آپریٹنگ سسٹم میں پائی جانے والی خرابی کی وجہ سے ہیکر خاموشی سے کسی کے کمپیوٹر سے فائلیں، معلومات چوری کرنے کے ساتھ ساتھ نظر رکھ سکتے ہیں کہ کوئی کیا کر رہا ہے۔

مائکروسافٹ کے سیکیورٹی کے اعلیٰ اہلکار سٹیفن تولوز نے متاثرہ سسٹم استعمال کرنے والوں سے ویب سائٹ سے خرابی کو ٹھیک کرنے والا پروگرام ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے کہا ہے۔

مائکروسافٹ میں اس خرابی کا انکشاف اس وقت ہوا ہے جب اب سے چند ہفتے بعد کمپنی کے سربراہ بِل گیٹس سان فرانسسکو میں کمپیوٹر سسٹم میں سیکیورٹی کے بارے میں ایک کانفرنس سے خطاب کرنے والے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد