BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 02 November, 2003, 13:30 GMT 18:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انٹرنیٹ سب کے لئے
ہندوستان میں انٹرنیٹ
انٹرنیٹ اب گاؤں گاؤں پہنچے گا

ہندوستان میں حکام کا کہنا ہے کہ اگلے چند برسوں میں انٹر نیٹ کے فروغ کے لئے ملک میں ڈھائی ارب ڈالر خرچ کئے جائیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسا سستا کمپیو ٹر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جو منہ سے ادا کئے گئے زبانی احکامات سمجھ سکے گا یعنی ایسے لوگ بھی کمپیوٹر استعمال کر سکیں گے جو پڑھنے لکھنے کی اہلیت نہیں رکھتے-

ہندوستان میں صنعتی پالیسی کے سیکرٹری راجیو رتنا شاہ کے مطابق یہ کمپیوٹر اصل میں سمپیوٹر نامی اس چھوٹی مشین کیطرح ہوگا جو دو برس پہلے ہندوستانی انجیئرز نے بنایا تھا جس میں ای میل کی سہولت زبانی ادا کئے جانے والے احکامات کے ذریعے موجود تھی۔

مسٹر راجیو کا ماننا ہے کہ ہندوستان میں موجود ناخواندگی انٹرنیٹ کی عام لوگوں تک رسائی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننی چاہئے اور یہ کہ انٹرنیٹ جیسی اہم ٹیکنالوجی سماجی تقسیم کا باعث نہیں بننی چاہئے۔

ہندوستان میں تجرباتی طور پر جاری ایک منصوبے میں ڈاکئیے چھوٹے کمپیوٹرز مے ذریعے گاؤوں میں عام لوگوں کو ای میل پیغامات پہنچاتے ہیں اور یہ لوگ اپنے جوابات اسی طرح بھیج سکتے ہیں ۔

بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد