ونڈوز پہلے سے محفوظ تر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مائیکروسافٹ نے اپنے ایکس پی آپریٹنگ سسٹم کو جدید بنانے کے لیے حفاظتی سافٹ ویئر تیار کر لیا ہے جو جلد ہی مارکیٹ میں آجائے گا۔ مائیکروسافٹ کمپنی نے جدید ایس پی 2 کمپیوٹر بنانے والی کمپنیوں کو جاری کر دیا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ اگست تک عام لوگ بھی اسے استعمال کر سکیں گے۔ یہ جدید پروگرام مائیکروسافٹ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے علاوہ کمپنی یا سی ڈی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ سروس پیک 2 میں ان تمام کمزوریوں کو دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ ونڈوز استعمال کرنے والوں پر وائرس کا حملہ کم سے کم ہو سکے۔ کمپیوٹر ہیکر ونڈوز ایکس پی میں خامیوں کی وجہ سے دوسروں کے کمپیوٹر میں گھس جاتے تھے۔ ایس پی 2 سافٹ ویئر سے لوگ وائرس اور ہیکرز سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ یہ پروگرام پوپ آپ اشتہاروں اور غیر ضروری ای میلوں کو بھی روکتا ہے۔ سروس پیک 2 سن دو ہزار تین میں اجراح متوقع تھا لیکن مختلف تکنیکی مسائل کی وجہ سے ملتوی ہوتا رہا۔ مائیکروسافٹ کا خیال ہے کہ اگلے دو ماہ میں تقریباً دس لاکھ لوگ اسے کمپیوٹروں میں لگوائیں گے۔ جو لوگ مائیکروسافٹ کی جعلی ونڈوز استعمال کر رہے ہیں وہ اس پروگرام کو نہیں لگا سکیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||