BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 31 July, 2004, 14:04 GMT 19:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ونڈوز سے آگے جہاں اور بھی ہیں‘
News image
مائیکروسافٹ کے مالک بل گیٹس نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی اپنے مشہور کمپیوٹر پروگرام ’ونڈوز‘ کے علاوہ بھی دوسری ٹیکانالوجیز کو ترقی دینے پر توجہ دے گی تاکہ کمپیوٹر مارکیٹ میں کمپنی کا حصہ بڑھ سکے۔

مائیکروسافٹ کے فنانشل ایکسپرٹس کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ اب ان کی کمپنی سرچ انجن، کمپیوٹر گیمز اور لیب ریسرچ جیسی دیگر ٹیکانالوجیز کو متعارف کروا کے ترقی کی مزید منازل طے کر سکتی ہے۔

بل گیٹس نے اپنی تقریر میں چند ایسے سافٹ ویئر بھی دکھائے ہیں جن کو کمپنی مارکیٹ میں لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

بل گیٹس نے کہا کہ نئی ٹیکانالوجیز کو روشناس کروا کے مائیکروسافٹ اپنے منافع میں اضافہ کرےگی کیونکہ اس کی موجودہ مصنوعات جن میں سب سے نمایاں ’ونڈوز‘ ہے، مارکیٹ میں اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔

بل گیٹس نے ایم ایس این کا ایک نیا ورژن روشناس کرایا جو انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ساتھ کام کرتا ہے۔ یہ نیا ورژن ایک سال مارکیٹ میں آ جائے گا۔

بل گیٹس کی طرف سے سرچ انجن، کمپیوٹر گیمز، لیب ریسرچ جیسی دوسری ٹیکانالوجیز کی ترقی پر توجہ دینے سے مائیکروسافٹ اب گوگل، لائیکوس اور اینفش جیسی کمپنیوں کے ساتھ مقابلہ کر سکے گی۔

مائیکروسافٹ اینٹی وائرس کا بھی روشناس کرانے کا پروگرام بنا رہی ہے۔

بل گیٹس نے اجلاس کو بتایا کہ ان کی کمپنی ایک سال کے دوران تین ہزار نئی ٹیکنالوجیز کو رجسٹر کروائے گی۔

مائیکروسافٹ کے بارے میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ اس نے ہمیشہ دوسری کمپینوں کی ایجادات پر انحصار کیا ہے اور اب پہلی بار اپنی ایجادات پر توجہ دے رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد