قبر کے پتھر پر پیغام | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں ہونے والی ایک نئی ایجاد کی وجہ سے مرنے کے بعد بھی لوگ، قبروں پر لگے ویڈیو سکرینوں کے ذریعے، اپنے چاہنے والوں کے ساتھ گفتگو کر سکیں گے۔ موجد رابرٹ بیروز کا کہنا ہے کہ لوگ مرنے سے پہلے اپنے دوستوں اور چاہنے والوں کی لیے پیغام ریکارڈ کر سکتے ہیں اور ان کے مرنے کے بعد ان کے چاہنے والے یہ پیغامات قبروں پر کتبوں کی طرح لگائے جانے والے ویڈیوز کے ذریعے سن اور دیکھ سکیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ایجاد قبرستانوں کے لیے مالی وسائل فراہم کرنے کا ذریعہ بھی بن سکتی ہے۔ مسٹر بیروز نے اپنی ایجاد کے لیے پیٹنٹ، یعنی حقوق محفوظ کرانے کی درخواست دے دی ہے۔ ان کی ایجاد کا ڈیزائن ایسا ہے کہ ریموٹ سے چلنے والا ویڈیو قبر پر نصب کیا جا سکے گا۔ مسٹر بیروز کے مطابق یہ اپنے چاہنے والوں کے نام آخری پیغام چھوڑنے کا انوکھا اور ڈرامائی انداز ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی ایجاد کو کمپیوٹر کے ذریعے انٹرنیٹ سے بھی جوڑا جا سکے گا، تاکہ لوگ چاہیں تو ان کے پیغام ان کی موت کے کافی عرصے بعد دیکھ اور سن سکیں۔ ان ویڈیوز کو سکے ڈال کر یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے استعمال کیا جا سکے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||