کمپیوٹروں کی تعداد دوگنی ہوجائے گی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک نئی تحقیق کے مطابق سن دو ہزار دس تک دنیا بھر میں کمپیوٹروں کی تعداد دوگنی ہوکر ایک اعشاریہ تین ارب تک پہنچ جائے گی۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت پوری دنیا میں پانچ سو پچھتر ملئن کمپیوٹر زیر استعمال ہیں۔ فوریسٹر نامی ادارے کی طرف سے کی جانے والی اس تحقیق میں پشین گوئی کی گئی ہے کہ کمپیوٹر کی مارکیٹ میں اس اضافے میں جو ممالک اہم کردار ادا کریں گے ان میں انڈیا ، چین اور روس شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سن دو ہزار دس تک انڈیا میں کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کی تعداد میں آٹھ کروڑ کا مزید اضافہ ہوگا۔ دنیا میں بنائے جانے ان نئے کمپیٹروں کی کل تعداد کا ایک تہائی ان ممالک میں بنے گا اور صرف چین میں اٹھارہ کروڑ نئی مشینیں تیار کی جائیں گی۔ یہ رپورٹ آئی بی ایم کی طرف سے اپنی ہارڈ وئیر بنانے والی کمپنی کو ایک چینی فرم ’لینوو‘ کو فروخت کرنے کے صرف ایک ہفتے بعد سامنے آئی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||