انٹرنیٹ چوری کے خلاف چھاپے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ اور دس دیگر ممالک میں انٹرنیٹ سے موسیقی، فلموں، کھیلوں اور دیگر سافٹ ویئیر کی چوری کی روک تھام کی مہم میں دو سو کمپیوٹر ضبط کئے گئے ہیں۔ مہم کے دوران تیس ایسے سرور پکڑے گئے جو چوری شدہ مال کو رکھنے اور ترسیل کے کام آتے تھے اور بتایا گیا ہے کہ ان میں سے ایک میں پینسٹھ ہزار ٹائٹل ملے ہیں۔ امریکی اٹارنی جنرل جان ایشکرافٹ نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کے ذریعے ہونے والی چوری کے خلاف یہ اب تک کی سب سے بڑی کارروائی تھی۔ چھاپے کی خبر پر سافٹ ویئر اور فن و ثقافت کی صنعت نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ وہ بہت عرصے سے قانون نافذکرنےوالے اداروں سے اس طرح کی کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ موشن پکچر ایسوایشن کے انٹرنیٹ چوری کے خلاف کام کرنے والے شعبے کے سربراہ جان میلکم نے خبر رسان ایجنسی اے پی کو بتایا کہ اگر اس طرح کے اقدامات نہ کئے گئے تو انٹرنیٹ پر چوری سے امریکی فلمی صنعت کو شدید نقصان پہنچے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||