BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 April, 2004, 11:33 GMT 16:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کمپیوٹر جاسوسی سے ہوشیار
News image
ایک نئے مطا لعے کے مطابق عام کمپیوٹر میں ایک ایسا سا فٹ ویئر پوشیدہ ہوتا ہے جو اس بات کی خبر رکھتا ہے کہ صارف آن لائن ہو کر کیا کیا کرتا ہے۔

امریکہ میں نیٹ کی سہولت فراہم کرنے والے ادارے ارتھ لنک کا کہنا ہے کہ ذاتی استعمال کے ہر کمپیوٹر پر سال کے ابتدائی تین ماہ میں اس نے اٹھائیس ایسے خفیہ سافٹ ویئر کا پتہ چلایا ہے جوصارف کے آن لائن کے استعمال پر نظر رکھتے ہیں۔

یہ خفیہ سافٹ ویئر جنہیں سپائی ویئر بھی کہا جاتا ہے، ذاتی استعمال کے کمپیوٹر میں کچھ اس طرح گھر بنا لیتے ہیں کہ صارف کو خبر تک نہیں ہوتی۔

اور یہ مسئلہ امریکہ میں اتنا گھمبیر ہوگیا ہے کہ وہاں اس سپائی ویئر کو روکنے یا اس معاملے کو قانونی شکل دینے کی باتیں ہو رہی ہیں۔

ارتھ لنک کی یہ تحقیق جنوری سے مارچ تک تقریباً ایک لاکھ کمپیوٹروں کی چھان بین کا نتیجہ ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ سپائی سافٹ ویئر بعض اوقات اس فائل میں موجود ہوتے ہیں جو کسی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہے۔ اور اس کی تفصیل لائیسنس کے اس سمجھوتے میں لکھی ہوتی ہیں جسے صارف کو ماننا پڑتا ہے اور جو انتہائی چھوٹی تحریر میں لکھا ہوتا ہے۔

تاہم کبھی کبھی سپائی سافٹ ویئر کو صارف کی اجازت کی ضرورت بھی نہیں رہتی اور کسی فائل کے ڈاؤن لوڈ کرنے کے ساتھ ہی یہ سافٹ ویئر کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک تک پہنچ جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عام سپائی ویئر کے کمپیوٹر پر جگہ بنانے کا ثبوت یہ ہوتا ہے کہ صارف کو اچانک اچھل کر سامنے آ جانے والے اشتہارات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس سافٹ ویئر سے آپ کی ذاتی معلومات چُرا کر ویب پر پہنچائی جاتی ہیں اور ہیکرز کو ذاتی کمپیوٹرز تک رسائی ہو جاتی ہے۔

اگر کوئی سپائی سافٹ ویئر سے بچنا چاہے تو وہ سپائی بوٹ جیسے سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کر کے محفوظ رہ سکتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد