BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 23 March, 2004, 18:14 GMT 23:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مائیکروسافٹ پر جرمانہ
بل گیٹ
مائیکرو سافٹ کے سربراہ اور بانی بل گیٹ
یورپی کمیشن نے تصدیق کر دی ہے کہ مائیکروسافٹ پر اپنی مستحکم کاروباری پوزیشن کا سہارا لے کر حریفوں کو مارکیٹ سے باہر کرنے کی بنا پر ساٹھ کروڑ ڈالر جرمانہ کیا جا رہا ہے۔

کمپیوٹر کی اس بڑی کمپنی کو نوے دن کی مہلت دی گئی ہے کہ وہ کمپیوٹر تیار کرنے والوں کو میڈیا پلیئر کے بغیر ونڈو کا آپریٹنگ سسٹم مہیا کرے۔

کمپنی کو یہ حکم بھی دیا گیا ہے کہ وہ اپنے کاروباری حریفوں کو تکنیکی معلومات بھی فراہم کرے تاکہ ان کی بنائی گئی مصنوعات ایسے کمپیوٹروں پر کام کر سکیں جو ونڈوز کے ذریعے چلتے ہیں۔

یورپی کمیشن نے مائیکروسافٹ کو مستقبل میں اس قسم کا کاروباری رویہ اختیار کرنے سے بھی منع کر دیا ہے جس میں صحت مند مقابلے کا رجحان نہ ہو۔

مائیکروسافٹ کا ادارہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

یورپی یونین کے مطابق کمپنی پر الزام تھا کہ اس نے ناجائز ہتھکنڈے استعمال کر کے مارکیٹ پر غیر معمولی اجارہ داری قائم کر لی ہے۔

کاروباری مسابقت کو جائز حدود میں رکھنے پر معمور یورپی کمیشن کے سربراہ ماریو مونٹی کا کہنا ہے کہ مائیکرو سافٹ نے اپنے ونڈوز پروگرام کو اس کے ذیلی سافٹ ویئرز کے ساتھ اس طرح لازم و ملزوم کر دیا ہے کہ کوئی کمپنی متبادل سافٹ ویئر تیار نہیں کر سکتی۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ مائیکروسافٹ کا یہ اقدام نئے اور دوسرے کاروباری اداروں کے پنپنے کے راستے مسدود کرنے کے مترادف ہے کیونکہ وہ ایسے سافٹ ویئر تیار نہیں کرسکتیں جنہیں مائیکروسافٹ کی ونڈوز کے ساتھ استعمال کیا جا سکے۔

News image
ماریو مونٹی

ماریو مونٹی کا کہنا ہے کہ کاروباری اداروں کا آزادانہ ترقی کے لیے صحت مندانہ کاروباری مسابقت کی فضا حاصل ہونی چاہیے اور موجودہ فضاء انتہائی ناخوشگوار ہو چکی ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری مائیکروسافٹ پر عائد ہوتی ہے۔
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد