BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تپ دق کا خاتمہ، بل گیٹس کا عطیہ
بل گیٹس
بل گیٹس صحت کے شبعہ سے وابستہ رفاہی اداروں کی فراخدلانہ مدد کرتے ہیں
کمپیوٹر کمپنی مائیکروسافٹ کے چیئرمین بل گیٹس کی قائم کردہ فاؤنڈیشن نے تپ دق کے خاتمہ کے لئے آٹھ کروڑ تیس لاکھ ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔

تپ دق کے بارے میں عالمی ادارۂ صحت کا اندازہ ہے کہ ہر سال اس کی وجہ سے دنیا بھر میں بیس لاکھ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔

اس مرض کے جراثیم نے موجودہ ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا کر لی ہے۔

عطیہ کی رقم ایریاس گلوبل ٹی بی ویکسین فاؤنڈیشن کو دی جائے گی نئی ادویہ کی آزمائش کرے گی۔

گیٹس فاؤنڈیشن ک رچرڈ کلاسنر کا کہنا ہے کہ یہ بات ناقابل برداشت ہے کہ دنیا میں ہر پندرہ سیکنڈ بعد ایک شخص ٹی بی میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ہلاک ہو جاتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق تین میں ایک آدمی اس جراثیم سے متاثر ہے۔

کچھ عرصہ قبل ٹی بی کا مرض روبہ زوال تھا لیکن اب اس میں پھر سے تیزی آگئی ہے جس کا سبب ایڈز اور ایچ آئی وی کی شرح میں اضافے کو خیال کیا جاتا ہے۔

ٹی بی سے بچاؤ کے لئے اس وقت بی سی جی کا ٹیکہ لگایا جاتا ہے تاہم ان ممالک میں جہاں اب یہ کارگر نہیں رہا زیادہ مؤثر دوا کی ضرورت ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد