انٹرنیٹ ٹی وی کو کھاگیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یورپ میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق ٹی وی کے مقابلے میں انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ ہورہا ہے اور پچھلے بارہ ماہ میں تقریباً دو کروڑ افراد نے انٹرنیٹ پر تیز رفتار رسائی کے لئے براڈ بینڈ حاصل کرلیا ہے۔ نیلسن نیٹ ریٹنگ کے مطابق پچھلے سال کے تین کروڑ چالیس لاکھ کے مقابلے میں اس سال یورپ میں براڈ بینڈ استعمال کرنے والوں کی تعداد پانق کروڑ چالیس لاکھ ہوگئی ہے اور یورپ میں آن لائن جانے والے لوگوں کی کل تعداد اب دس کروڑ سے اوپر ہوگئی ہے۔ تجزیہ کار ایجینسی جیوپیٹر کے مطابق اس کا مطلب یہ ہے کہ لوگ زیادہ وقت ٹی وی دیکھنے کی بجائے انٹرنیٹ پر جانا پسند کرتے ہیں اور ایک حالیہ سروے کے مطابق انٹرنیٹ اتعمال کرنے والے ایک چوتھائی لوگوں نے کہا کہ وہ اب ٹی وی دیکھنے میں کم وقت صرف کرتے ہیں۔ اس نئے رجحان کی بظاہر وجہ یہ ہے کہ ٹی وی کے برعکس انٹرنیٹ پر لوگوں کو مختلف پیجز براؤز کرنے ، میوزک ڈاؤن لوڈ کرنے اور گیمز کھیلنے کی سہولت ہوتی ہے۔ انٹرنیٹ کی طرف سے ٹیوی کو یہ چیلنج ایسے ممالک میں زیادہ ہے جہاں براڈ بینڈ کی سہولت زیادہ تیزی سے مقبول ہورہی ہے جیسے برطانیہ۔ تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ سن دو ہزار نو تک براڈ بینڈ برطانیہ کے انیس فیصد سے بڑھ کر سینتیس فیصد گھروں تک پہنچ جائے گی اور ٹی وی کی صنرت کو اس سے خاصہ بڑا خطرہ ہوسکتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||