سب سے پتلا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایپل کمپنی نے دنیا کا سب سے پتلا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر ’آئی میک‘ پیرس میں ہونیوالی نمائش میں متعارف کرایا ہے۔ ایپل کی آئی میک کمپیوٹر کی سیریز میں اس کا نام آئی میک جی فائیو رکھا گیا ہے۔ یہ پہلا آئی میک ہے جس میں تیز رفتار جی فائیو پروسیسر کا استعمال کیا گیا ہے۔ اپیل نے پہلا آئی میک کمپیوٹر انیس سو اٹھانوے میں متعارف کرایا تھا جو اس لئے کافی مقبول ہوا کہ اسے آسانی سے استعمال کیا جاسکتا تھا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرسے میں منعقد ہونیوالی نمائش ’’ایکسپو دوہزار‘‘ میں ستر ہزار سے زائد لوگ شرکت کرنیوالے ہیں۔ آئی میک جی فائیو سترہ اور بیس انچ کی سکرین میں دستیاب ہے اور صرف دو انچ پتلا ہے۔ ایپل کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یہ اتنا پتلا ہے کہ لوگ اسے دیکھ کر تعجب میں پڑجائیں گے کہ کمپیوٹر کہاں چلا گیا؟ اس کے ساتھ وائرلیس کی بورڈ اور وائرلیس ماؤس دستیاب ہے۔ ستمبر کے وسط سے نیا آئی میک بازاروں میں فروخت ہونے لگے گا اور اس کی قیمت بارہ سو نناوے ڈالر سے رکھی جائےگی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جس طرح ایپل نے ایم پی تھری کے استعمال سے آئی پاڈ بناکر موسیقی سننے والوں کےلئے ایک انقلاب پیدا کردیا، اسی طرح نیا آئی میک ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر استمعال کرنے والوں کے لئے ثابت ہوگا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||