BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 17 September, 2006, 10:13 GMT 15:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایپل کی آئی ٹیونز مقبول مگر؟
2006 میں یورپین ڈیجٹل میوزک پر385 ملین یوروز خرچ کریں گے
ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپیل کمپنی کی آئی ٹیونز کی مقبولیت کے باوجود کچھ لوگ آن لائن سٹوروں سے میوزک خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

جیوپیٹر نامی ایک ریسرچ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر میوزک خریدنے کے حوالے سے مجموعی تناسب کی بات کی جائے تو ایک آئی پوڈ میں موجود محض بیس گانے یا ٹریک آئی ٹیونز سے لیئے گئے ہوں گے۔ آئی پوڈز کی اہمیت کے باوجود لوگوں میں میوزک سی ڈیز یا فائل شیئر کرنے والی سائٹس سے مفت میوزک ڈاؤن لوڈ کرنے کے عمل میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹ لکھنے والوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی تحقیقات مستقبل کی آن لائن مارکیٹ کے دور رس اثرات کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔

رپورٹ میں دیئے گئے اعداد وشمار کے مطابق 2006 کے دوران یورپ میں رہنے والے افراد ڈیجٹل میوزک خریدنے کے لیئے 385 ملین یوروز سے زائد رقم صرف کریں گے اور اس رقم کا بڑا حصہ ایپل کے آئی ٹیونز سٹور میں موجود گانوں کے حصول پر خرچ کیا جائے گا۔

تاہم رپورٹ آئی پوڈ استعمال کرنے والوں کی عادتوں کے بارے میں بتاتی ہے کہ آئی پوڈ کے مالک 83 فیصد افراد روزانہ کے حساب سے ڈیجٹل میوزک نہیں خریدتے ہیں۔ باقی 17 فیصد افراد ہر ماہ کم از کم ایک ٹریک خریدتے اور انہیں ڈاؤن لوڈ بھی کرتے ہیں جن میں عام طور پر سنگل ٹریک ہوتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس تناسب سے آئی پوڈ کا صرف پانچ فیصد میوزک آن لائن سٹوروں سے خریدا جاتا ہے جبکہ باقی میوزک سی ڈیز یا فائل شیئر کرنے والی دوسری سائٹوں سے ڈاؤن لوڈ کیا جاتا ہے۔

میوزک کے شوقین افراد میں آئی پوڈز کافی مقبول ہیں

اس رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ میوزک خریدنے والے افراد کو بہت آسانی سے ان دو اقسام میں تقسیم کرنا درست نہیں ہے جیسے ایک وہ جو میوزک خریدتے اور دوسرے وہ جو اسے چوری کرتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ سوچنا بھی کوئی مفید بات نہیں ہے کہ میوزک کے حوالے سے میڈیا پلئیرز مالکان اور خاص طور پر آئی پوڈ مالکان کوایک ہی گروپ میں خیال کیا جائے اور یہ بھی ضروری نہیں ہے کہ ڈیجٹل میوزک خریدنے والے قانونی طریقے سے میوزک خریدنے کی بجائے میوزک فائلیں کسی اور سائٹ سے چوری ہی کرتے ہوں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فری ڈیجٹل میوزک سننے والوں کو کسی طور دوسروں سے کمتر سمجھنے ضرورت نہیں ہے بلکہ ڈیجٹل میوزک بنانے والی کمپنیوں کو اس بارے میں توجہ دینی چاہیے۔ میوزک خریدنے والے افراد میں ایک انتہائی سادہ سا نکتہ مشترک ہے یعنی وہ بڑے زور و شوق سے میوزک خریدتے ہیں خاص طور پر سی ڈیز۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان سب باتوں کے باوجود ڈیجٹل میوزک خریدنے کے عمل میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

اسی بارے میں
ایک کروڑ گیت بیچ دیئے
10 September, 2003 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد