آئی فون پر ایپل اور سِسکو میں تصفیہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایپل اور سسکو سسٹمز نے آئی فون کے برانڈ سے متعلق تنازے کو حل کر لیا ہے۔ دونوں اداروں نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ وہ اپنی مصنوعات کے لیے آئی فون کا نام استعمال کریں گے۔ پچھلے ماہ ایپل نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے نئے آئی پوڈ والے فون کا نام آئی فون رکھ رہا ہے۔ دوسری طرف سسکو نے یہ نام 2000 میں رجسٹر کروا رکھا تھا۔ سسکو نے یہ الزام لگایا تھا کہ ایپل نے جان بوجھ کر اس کے ٹریڈمارک کی خلاف ورزی کی ہے۔ نئے سمجھوتے کے مطابق دونوں ادارے آئی فون کا نام دنیا بھر میں اپنی تمام مصنوعات کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت ایپل اور سسکو کے درمیان نام سے متعلقہ تمام قانونی تنازعات بھی ختم ہو گئے ہیں۔ ایک مشترکہ بیان کے مطابق دونوں ادارے سکیورٹی، عام استعمال کی مصنوعات اور کاروبار کے شعبے میں مل کر کام کریں گے۔ ایپل نے سان فرانسسکو میں جنوری میں میک ورلڈ نامی ایک نمائش میں اپنا آئی فون متعارف کروایا تھا۔ | اسی بارے میں ْآئی پوڈ کے بعد آئی فون کی آمد10 January, 2007 | نیٹ سائنس آئی پوڈ: ایپل دس کروڑ ڈالر دے گا24 August, 2006 | نیٹ سائنس ایپل کی آئی ٹیونز مقبول مگر؟17 September, 2006 | نیٹ سائنس آئی پوڈ کو زُون کے چیلنج کا سامنا 22 July, 2006 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||