ْآئی پوڈ کے بعد آئی فون کی آمد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی کمپنی اپیل نے ایک موبائل فون کی نمائش کی ہے جسے فون کے علاوہ میوزک سننے اور انٹرنیٹ کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ اس فون کے استعمال کرنے والے اس فون پر وڈیو اور میوزک ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔ اپیل آئی فون کو جون 2007 میں امریکی مارکیٹ میں بکنے کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد یورپ میں اس کی فروخت شروع کی جائے گی۔ اپیل کے سربراہ سٹیو جابز نے نئے فون کو متعارف کراتے ہوئے کہا کہ چار سال پہلے آئی پوڈ کو متعارف کرا کے میوزک کی مارکیٹ میں تحلکہ مچا دیا تھا اسی طرح اب آئی فون بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی میں انقلاپ برپا کر دے گا۔ آئی فون کی قیمت 499 ڈالر سے 599 ڈالر کے درمیان ہو گی۔ آئی فون ایک ایسا کمپیوٹر ہے جس کی خالی سکرین کو انگلیوں کی ٹچ سے استعمال کیا جا سکے گا۔ ٹیکسٹ میسجنگ کے لیے ٹیچ کیبورڈ کی سہولت ہے ۔ اس کے علاوہ آئی فون میں دو میگاپکسل کا کیمرہ بھی ہے۔ اپیل کے سربراہ نے کہا کہ 2001 میں اپیل کے آئی پوڈ نے ہر چیز کو تبدیل کر دیا تھا اور اب دو ہزار سات میں آئی فون بھی اسی طرح کی تبدیلیاں لائے گا۔ | اسی بارے میں ایپل کا نیا کمپیوٹر ’میک منی‘12 January, 2005 | نیٹ سائنس ایپل: نیا آئی ٹی وی13 September, 2006 | نیٹ سائنس ایپل میں ایسا بھی کیا21 April, 2005 | نیٹ سائنس میوزک بھی ساتھ اٹھائے پھریں05 January, 2006 | نیٹ سائنس ایپل کی آئی ٹیونز مقبول مگر؟17 September, 2006 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||