| | فلم میں کلاسیکی موسیقی کے علاوہ پاپولر میوزک پرتفصیلی بحث کی گئی ہے۔ |
برصغیر کی تقسیم کی وجہ سے جنوبی ایشیا کی کلاسیکی موسیقی کی روایات پر ہونے والے اثر کو سمجھنے کے لیے دلی میں مقیم انڈین فلم میکر یوسف سعید نے پاکستان میں چھ ماہ گزارے اور ایک خصوصی فلم بنائی۔ یوسف سعید نے لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں موسیقاروں اور ماہرین کے ساتھ بات چیت کی، محفلوں میں شرکت کی اور کئی اداروں میں وقت گزارا۔ یہ فلم جہاں ایک طرف برصغیر میں موسیقی کی بقا کے بارے میں سوال اٹھاتی ہے وہیں ثقافتی شناخت، قوم پرستی، اسلام میں موسیقی کی جگہ اور پاکستان کے ’پاپ‘ کلچر کے بارے میں بھی اہم اور دلچسپ سوال اٹھاتی ہے۔  | ایک ایک کرکے سب ختم۔۔  |
چار حصوں پر مشتمل یہ فلم انڈیا اور پاکستان کی مشترکہ روایات، کلاسیکی موسیقی میں جدید تجربات اور اس کے مستقبل کے بارے میں بھی اہم نقات اٹھاتی ہے۔ یوسف سعید نے ایک سو پانچ منٹ لمبی اپنی اس فلم کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے لیے ایک خصوصی اور مختصر شکل دی ہے۔ | |  بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے |