BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 16 September, 2006, 10:13 GMT 15:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عدالت لگانے پر 5 پانچ پنچ گرفتار

راجستھان
راجستھان میں ایسی کئی رسومات ہیں جو ہندوستان کے اور بہت سے حصوں میں نہیں ہیں
ہندوستان کی ریاست راجستھان میں پولیس نے پانچ ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے ایک گاؤں میں غیر قانونی عدالت لگائی تھی۔

اس عدالت نے چوری کے ملزمان کا گرم پانی میں ہاتھ ڈال کر اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیئے کہا تھا۔

یہ واقعہ چتورگڑھ کے ایک گاؤں ’ران پور‘ میں پیش آیا۔ گاؤں کی عدالت نے بہت سے افراد سے بے گناہی ثابت کرنے کے لیئے انکو کھولتے پانی میں ہاتھ ڈالنے کو کہا تھا۔ اس واقعے میں کم از کم پچاس افراد کے ہاتھ جل گۓ۔

ریاستی حکومت کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ اس معاملے سے نپٹنے میں ناکامی کے سبب ایک پولیس انسپکٹر سمیت دو دیگر اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاؤں میں اس پنچایت کا مقصد ان افراد کو سزا دینا تھا جو سرکاری اسکولوں میں مہیا کیۓ جانے والے دوپہر کے کھانے کا سامان چراتے تھے۔

چتورگڑھ میں پولیس کے ایک سینئر اہلکار راجیندر سنگھ نے بی بی سی کو بتایا کہ اس پورے معاملے ان پانـچ افراد کا نام درج کیا گیا تھا جو اس عدالت کو چلا رہے تھے۔ ان فراد کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

گاؤں کی عدالت نے 50 ملزموں سے کھولتے پانی میں ہاتھ ڈال کر ایک انگوٹھی ڈھونڈنے کے لیئے کہا تھا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ جو معصوم ہوگا اس کا ہاتھ نہیں جلے گا۔

اگنی پریکشا کی روایت
 اگنی پریکشا یعنی آگ میں جلا کر ملزم کو بے گناہی کاثبوت دینا قدیم ہندوستان کی روایت ہے۔ رامائن کے مطابق سیتا کو بھی بےگناہی ثابت کرنے کے لیے اگنی پریکشا دینی پڑی تھی

انسانی حقوق کے لیئے کام کرنے والی تنظیموں نے ایسی عدالتوں یا پنچایتوں کوچلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سابق پارلیمانی رکن اور اور پیپلز یونین فار سول لبرٹیز کے صدر تھان سنگھ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اس قسم کی پنچایتیں اور عدالتیں فرسودہ روایت اور ذات پات کی بنیاد پر چلتی ہیں۔

اگنی پریکشا یعنی آگ میں جلا کر ملزم کو بے گناہی کاثبوت دینا قدیم ہندوستان کی روایت ہے۔ ہندؤں کی مذہبی کتاب رامائن میں بھی اگنی پریکشا کا ذکر ہے۔ کہا جاتا ہے کہ رام نے اپنی بیوی سیتا پر ناجائز تعلقات کا شک کیا تھا اور انہیں بےگناہی ثابت کرنے کے لیے اگنی پریکشا دینی پڑی تھی۔

بہار کی خواتین(فائل فوٹو)’خواتین مکھیا‘
بہار میں سرپنچ کی آدھی نشستیں خواتین کے لیئے
سیاست اور سماج
بہار پنچایتی انتخابات: ایک خاموش انقلاب
جرگہ اور میں سرپنچپنجابی گجر بنجارے
’جرگہ اور میں سرپنچ‘: نعیمہ بلاگ
پنچایت کا فیصلہ
پنچایت کے فیصلہ پر دو خواتین اغوا کر لی گئیں
اسی بارے میں
کوکا کولا کو پنچایت کا نوٹس
20 September, 2003 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد