BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 20 September, 2003, 23:30 GMT 03:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوکا کولا کو پنچایت کا نوٹس
کوکا کولا
بھارت میں حال میں کوکا کولا کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم چلی تھی

جنوبی بھارت کے ایک گاؤں کی پنچایت نے کوکا کولا سے دو ہفتے کے اندر وضاحت طلب کی ہے کہ کیوں نہ گاؤں میں اس کی فیکٹری بند کر دی جائے؟

گاؤں والوں اور کچھ تنظیموں نے اور بی بی سی کے ایک ریڈیو پروگرام میں الزام لگایا گیا تھا کہ ریاست کیرالا میں کوکا کولا کے پلانٹ سے زہریلا مادہ پیدا ہوتاہے اور پلانٹ کی وجہ سے زیر زمین پانی بھی ختم ہو رہا ہے۔

کوکا کولا نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ اس تنازعہ نے پیرومتی گاؤں کی پنچایت اور دنیا کی ایک بڑی کمپنی کو آمنے سامنے کھڑا کر دیا ہے۔

ہندوستان کوکا کولا نے چار سال قبل اس گاؤں میں فیکٹری قائم کی تھی۔ اس کے بعد سے اطلاعات کے مطابق مقامی لوگ شکایت کرتے رہے ہیں کے فیکٹری میں پانی کے زیادہ استعمال کی وجہ سے زیر زمین پانی نہ صرف کم ہوگیا ہے بلکہ استعمال کے قابل بھی نہیں رہا۔

جولائی میں بی بی سی کے فیس دی فیکٹ پروگرام میں کہا گیا تھا کہ بوتلوں کی صفائی کے وقت بڑی مقدار میں زہریلا مادہ پیدا ہوتا ہے۔ کوکا کولا کا کہنا ہے کہ اس کی تمام فیکٹریاں حفظان صحت کے تقاضوں پر پورا اترتی ہیں اور اگر کوئی مادہ بھی ہوتا ہے تو وہ قانون میں طے شدہ مقدار مطابق ہے۔

پنچایت نے کوکا کولا کو پندرہ دن کا نوٹس دیا ہے اور اگر وہ کوکا کولا کے جواب سے مطمئن نہ ہوئی تو یہ معاملہ کیرالا ہائی کورٹ میں جائے گا۔

بھارت میں کوکا کولا اور پیپسی کولا کے خلاف حال ہی میں چلنے والی مہم کے نتیجے میں بہت سے لوگوں نے اس کا استعمال یا تو بند کر دیا ہے یا پھر ختم۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد