BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 12 November, 2004, 01:10 GMT 06:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میاں بیوی نہیں بہن بھائی بنو
رام پال
انہوں نے سونیا کو پیٹا اور میں اتنا ڈر گیا کہ کہ میں نے احتجاج تک نہ کیا
انڈیا کی شمالی ریاست ہریانا سے تعلق رکھنے والے رام پال اور سونیا کو ان کے گاؤں کی پنچایت نے حکم سنایا کہ انہیں علیحدہ ہو کر بہن بھائیوں کی طرح رہنا ہوگا۔

یہ جوڑا ہریانہ کے ایک گاؤں اساندا میں رہتا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اچھی خاصی خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کا تعلق قریبی تعلق رکھنے والی برادریوں سے ہے اور ان کے درمیان دور کے یا برادریوں بنا پر بنے ہوئے بھائی بہن کا رشتہ ہے۔

اگرچہ ایک عدالت نے پنچایت کو حکم دیا ہے کہ وہ اس جوڑے کی زندگی میں مداخلت نہ کرے لیکن اس کے باوجود ان کے زندگی ایک سانحے سے دو چار ہے۔

دلی سے بی بی سی کی نامہ نگار گیتا پانڈے کی رپورٹ کے مطابق سونیا امید سے ہے اور رام گوپال نے پنچایت کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ان کا فیصلہ غیر منصفانہ اور غیر قانونی ہے‘۔

اس نے بتایا کہ ’انہوں نے سونیا سے کہا کہ وہ مجھے اپنا بھائی بنا لے اور سمجھے لیکن اس نے صاف انکار کر دیا اور ان سے صاف صاف کہہ دیا: وہ میرا شوہر ہے میں اسے بھائی کیسے مان یا بنا لوں‘۔

سونیا نے پنچائت والوں سے کہاء ’تم مجھے مارڈالو تو بھی نہیں، میں اپنا فیصلہ نہیں بدلوں گی‘۔

رام گوپال نے بتایا کہ اس پر انہوں نے سونیا کو تھپڑ مارے اور میں اتنا ڈر گیا کہ کہ میں نے احتجاج تک نہ کیا لیکن میرے بہنوئی اور بہن نے مداخلت کی اور اسے بچایا ورنہ وہ سونیا کو بہت بری طرح مارتے‘۔

چار ماہ کی حاملہ سونیا اب ہسپتال کے بستر پر پڑی خالی نظروں سے چھت کو گھورتی رہتی ہے۔ اس کا کہنا ہے ’اس واقعے کی یاد بھی ہولناک اور درد انگیز ہے۔

اس کا کہنا ہے ’مجھے نہیں پتا میں نے کیا غلط کیا ہے، جب بھی میں اس واقعے کو یاد کرتی ہوں خود کو بیمار محسوس کرنے لگتی ہوں۔ میرے خون کا دباؤ اوپر نیچے ہونے لگتا ہےاور ایسا لگتا ہے جیسے میں پاگل ہو جاؤں گی‘۔

عدالت کے حکم کے مطابق پنچایت پیچھے تو ہٹ گئی ہے لیکن اس جوڑے کو لاحق خطرے ختم نہیں ہوئے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد