BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 26 November, 2007, 10:32 GMT 15:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عامر کے تارے اور مادھوری کا رقص

بپاشا باسو
فلم ’آومکارا‘ کے مشہور گانے بیڑی جلائے لے کے بعد بباشا کا شمار بالی وڈ کے بہتر آئٹم گرلز اور رقاصہ میں ہونے لگا ہے اور اپنے ہنر کا اب پورا فائدہ اٹھا رہی ہیں۔
تیس منٹ اور نوے لاکھ روپے

ممبئی کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں نئے سال کے جشن میں ایشاء کی سب سے سیکسی خاتون اور بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو محض تیس منٹ رقص کریں گی اور انہیں اس کے نوے لاکھ روپے ملیں گے۔ یعنی ایک منٹ میں تین لاکھ روپے۔ویسے گزشتہ برس ملکہ شیراوت نے بھی اسی ہوٹل میں رقص کیا تھا اور تیس منٹ کے لیے پچاس لاکھ روپے لیے تھے۔بھئی ماننا پڑے گا کہ آئٹم گرلز کی بھیڑ میں ملکہ اور بپاشا کی تقدیر بہت اچھی ہے اب فلمیں کامیاب ہوں یا نہ ہوں آئٹم رقص تو مقبول ہو رہے ہیں۔

منی ہے تو ہنی ہے

آج کی سب سے چونکانے والی خبر کیا ہے؟ گووندہ فلم کے سیٹ پر وقت سے پہلے پہنچ گئے ! اچھا۔۔۔سب نے ہماری اس بات کو اسی طرح قبول کیا جیسے ہم جھوٹ بول رہے ہوں لیکن بھئی یہ سچ ہے۔ماریشیس میں فلم ’منی ہے تو ہنی ہے‘ کے سیٹ پر صبح سات بجے گووندہ پہنچ گئے۔بیچارے یونٹ ممبران کو یقین نہیں آیا۔لوگوں کو گھنٹوں سیٹ پر انتظار کرانے والے چی چی ( گووندہ ) وقت سے پہلے سیٹ پر!۔۔۔ہوتا ہے بھئی ہوتا ہے پہلے فلمسازوں کو گووندہ کی ضرورت تھی اور اب گووندہ کو فلمسازوں کی۔ ویسے آپ کو نہیں لگتا کہ ان کی اس فلم کا نام ان کی حالیہ پوزیشن کو واضح کرتا ہے۔۔۔۔۔

مادھوری
مادھوری اپنی دوسری اننگ کھیلنے کی تیاری میں ہیں

سوہا کی عقل مندی

سوہا علی خان نے اپنے بھائی سیف کے گھر کے قریب ہی اپنا نیا گھر خریدا ہے۔ بھائی پر نظر رکھنے کے لیے؟ نہیں۔۔۔ تو پھر۔ہمارے خبرو نے بتایا کہ سوہا کو مغلائی کھانے پسند ہیں اور سیف بھائی کا باورچی اس طرح کے کھانے پکانے میں ماہر ہے۔سیف فلم کی شوٹنگ کے سلسلہ میں زیادہ تر باہر رہتے ہیں اور سوہا ایسے میں ان کا پکا کھانا اُٹھا لاتی ہیں۔

آجا نچ لے نچ لے۔۔۔

نہ ، ہم نہیں مادھوری دکشت آپ کو نَچانا چاہتی ہیں۔دھک دھک گرل کی فلم ’آجا نچ لے‘ اس ہفتہ نمائش کے لیے پیش ہو رہی ہے جس میں انہوں نے ایک رقاصہ کا کردار نبھایا ہے۔کروڑوں دلوں کی دھڑکن مادھوری ویسے بالی وڈ میں اپنی دوسری اننگ کھیلنے کی تیاری میں ہیں لیکن اس وقت بہت نروس بھی۔ٹھیک ہی ہے ویسے بھی شادی کے بعد اکثر بالی وڈ ہیروئین کی فلمیں اتنی کامیاب نہیں ہوتی ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ مادھوری اپنے پرستاروں کو نچانے میں کامیاب ہوتی ہیں یا۔۔۔۔۔۔

ملکہ شیراوت
ان دنوں ملکہ شیراوت نےقطرینہ کیف کے سٹائل کی نقل شروع کر دی ہے

سلو کا جنون

اب یہ بات راز نہیں رہ گئی ہے کہ سلمان خان ایک مصور بن گئے ہیں۔لیکن آپ شاید یہ نہیں جانتے کہ مصوری سلمان خان کا جنون بن گئی ہے۔اٹھتے بیٹھتے سلمان خان صرف مصوری کرنا چاہتے ہیں۔ فلم ’گاڈ تو سی گریٹ ہو‘ کی شوٹنگ کے دوران انہیں جب بھی شاٹ دینے سے فرصت ملتی ہے وہ اپنی وین میں چلے جاتے ہیں جہاں رنگوں اور برش کے ساتھ ان کا وقت گزرتا ہے۔

کاپی کیٹ

ملکہ شیراوت قطرینہ کیف کے ساتھ آنکھ ہی نہیں ملا پاتی ہیں۔پتہ ہے کیوں؟ وہ اس لیے کہ ملکہ نے قطرینہ کے سٹائل کی نقل شروع کر دی ہے۔ان کی طرح لباس پہننا ان کی طرح بال بنانا۔آپ کو یاد ہے فلم ’نمستے لندن‘ میں قطرینہ کا سٹائل۔۔۔جی ہاں اب فلم ’ویلکم‘ میں ملکہ نے خود کو اسی انداز میں ڈھال لیا ہے۔اب ویلکم کے سیٹ پر اسی لیے دونوں دن بھر ساتھ رہتی ہیں لیکن کسی میں بات تک نہیں ہوتی۔ملکہ بے بی کیا آپ کو یاد دلانے کی ضرورت ہے کہ آپ ایک آئٹم گرل ہیں۔۔۔لیکن ایک منٹ، کہیں ایسا تو نہیں کہ اس طرح کا سٹائل اور لباس اپنا کر ملکہ سمجھ رہی ہوں گی کہ انہیں بھی فلموں میں اس طرح کی ہیروئین کے رول مل سکیں۔۔۔۔۔۔

عامر کے تارے آسمان پر؟

عامر خان کی اس سال کی پہلی فلم’تارے زمین پر‘اکیس دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔لیکن اسی کے ساتھ اجے دیوگن کی’ہلا بول‘ اور انیس بزمی کی ویلکم بھی قطار میں ہے۔بحیثیت ہدایت کار عامر کی چونکہ یہ پہلی فلم ہے اس لئے وہ اتنے پریشان ہیں کہ ٹینشن کی وجہ سے انہوں نے سگریٹ پینا شروع کر دیا ہے۔
مہیش بھٹ کی فلم راز کے سیکوئیل ’راز ٹو‘میں پاکستان کے ماڈل اور وی جے عدنان ملک ہیرو ہوں گے۔

عامر خان
ٹینشن کی وجہ سے عامر نے سگریٹ پینا شروع کر دیا ہے

مما کا بیٹا

شاہد کپور آج کل اپنی ماں نیلما عظیم اور پاپا پنکچ کپور کے فرماں بردار بیٹے بن گئے ہیں۔ویسے اس کا کریڈٹ تو کرینہ اور شاہد کے ٹوٹے تعلقات کو دیا جانا چاہئے۔خیر اب مما عظیم اپنی پہلی فلم بنانے جا ری ہیں اور چاہتی ہیں کہ ان کا بیٹا ان کی فلم میں ہیرو بنے لیکن بیٹا شاہد اپنے پاپا کی فلم میں کام کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں اور مما کی فلم میں آئٹم رقص۔

۔۔۔اور اب کیرم

بالی وڈ میں پرانا چلن ہے ایک موضوع پر فلم کامیاب ہوئی کہ ایک کے بعد ایک اسی موضوع پر فلموں کا ڈھیر۔شروعات ہوئی تھی کرکٹ کے موضوع پر بنی فلم ’لگان‘ سے۔اس کے بعد آئی ہاکی فلم ’چک دے انڈیا‘ پھر آئی فٹ بال پر بنی فلم ’گول‘ اور اب کیا بچا ہے ؟ سوچئے بھئی ۔۔نہیں پتہ۔۔ہم بتاتے ہیں’ کیرم‘اور فلم کا نام ہے ’ سٹرائکر‘اس کے بعد شاید آئے کبڈی پھر ہو تو تو ۔۔۔آپ نام سوچ کر رکھئے۔

جہاں جہاں فلم سانوریا لگی تھی اب وہاں تھیئٹر میں شاہد کرینہ کی فلم ’جب وی میٹ ‘ لگا دی گئی ہے۔

شاہ رخبالی وڈ ڈائری
خان کا جادو،عرفان کی چھلانگ بھنسالی کا غصہ
سنجے لیلا بھنسالیبالی وڈ ڈائری
بھنسالی کا داؤ، ایشوریہ کا تحفہ، عدنان کی تیاری
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد