ریحانہ بستی والا بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ممبئی |  |
 | | | ’چھوٹے نواب کو روٹھوں کا منانے کا گُر آتا ہے‘ |
ایشوریہ کو تحفہ شادی کے بعد ایشوریہ کی پہلی سالگرہ پر ان کے سسر امیتابھ بچن نے بڑا ہی حسین تحفہ دیا۔رومانی، افسانوی کرداروں کی طرح دو ہنسوں کے اس جوڑے نے محبت کی لافانی یادگار ’تاج محل‘ کا دیدار کیا۔ویسے تو سسر نے نیلے رنگ کی بی ایم ڈبلیو کار بھی بہو کو تحفہ میں دی لیکن ہمیں یقین ہے کہ تاج محل کے سائے میں سالگرہ کا جشن ایک یادگار تحفہ ہو گا۔ سیف کرینہ جھگڑا سیف اور کرینہ کی جنت میں خلل۔۔۔۔خبریں گرم تھیں کیونکہ دیکھنے والوں نے دیکھا کہ ایک پارٹی میں دونوں میں لفظی جھڑپ ہوئی اور سیف نے کرینہ کو جھڑک دیا۔آنکھوں میں آنسو لیے کرینہ پارٹی سے واپس چلی گئیں۔ ابھی بالی وڈ گلیاروں میں چہ مہ گوئیاں جاری ہی تھیں کہ پتہ چلا سیف نے کرینہ کو ہیرے کی انگوٹھی اور نیکلیس دے کر منا بھی لیا۔۔۔۔واہ چھوٹے نواب آپ کو روٹھوں کا منانے کا گُر آتا ہے۔کیوں نہ آئے کیا ہم اور آپ بھول گئے کہ سیف ایک تجربہ کار عاشق بھی ہیں۔۔۔۔ بھنسالی کا داؤ
 | | | سانوریا میں رنبیر کپور اور سونم کپور ہیرو اور ہیروئن ہیں | سنجے لیلا بھنسالی نے ایک داؤ کھیل دیا۔اس ہفتہ شاہ رخ خان کی اوم شانتی اوم اور سلمان خان رنبیر کپور اور سونم کی سانوریا ایک ساتھ نمائش کے لیے پیش ہوں گی۔دونوں سپر سٹارز کے درمیان مقابلہ ہے۔بڑے زور شور کے ساتھ دونوں فلموں کی تشہیر جاری ہے۔ اس دوران فلمساز سنجے بھنسالی تو بھگوان کے در پر بھی پہنچ گئے اور ساتھ ہی انہوں نے ایک قدم آگے بڑھا لیا۔اب وہ اوم شانتی اوم سے دو دن پہلے یعنی بدھ کو اپنی فلم ’سانوریا‘ ریلیز کر دیں گے۔۔۔۔ ۔اب ان کا یہ داؤ کتنا انہیں کامیابی دلا سکتا ہے یہ تو باکس آفس کے نتائج ہی بتا سکتے ہیں۔بالی وڈ بمقابلہ کرکٹ آپ اور ہم سمجھ سکتے ہیں کہ کھیل کے میدان میں بالی وڈ اداکار اگر کرکٹروں کو شکست نہیں دے سکتے تو کرکٹر بھی انہیں اداکاری کے میدان میں ہرا نہیں سکتے، لیکن ایک اشتہار کی عکس بندی کے دوران انڈیا کے کرکٹر دھونی اینڈ کمپنی اور بالی وڈ سپر سٹار سیف کے درمیان مقابلہ ہو ہی گیا۔ اس اشتہار میں دھونی اینڈ کمپنی کے ساتھ سیف کو اداکاری کرنی تھی۔دھونی اور ان کے ساتھی وقت پر پہنچ گئے لیکن سیف ایک دو نہیں چار گھنٹہ لیٹ تھے۔آج کے ان ہیروز سے یہ برداشت نہیں ہوا ان کا غصہ سر پر چڑھ گیا۔اور جب سیف سیٹ پر پہنچے تو دھونی اینڈ کمپنی نے انہیں نظرانداز کر دیا۔ہمیشہ لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے سیف کو یہ برداشت نہیں ہوا اور وہ دھونی اینڈ کمپنی پر برس پڑے۔۔۔ ایشا بھگوان کے در پر ایشا دیول نے اپنی چھبیسیوں سالگرہ اپنی ماں ہیما کے ساتھ مندر میں پوجا کر کے منائی۔چلیے کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ ایشا نے کیا دعا مانگی ہو گی۔ ایک اچھے ہم سفر کی۔۔۔ نہیں ہمیں لگتا ہے کہ ایک اچھی سپر ہٹ فلم مانگی ہو گی کیونکہ ایشا گزشتہ چھ ماہ سے گھر میں بیکار بیٹھی ہیں۔ویسے ایشا ہماری بھی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ عدنان کی تیاری
 | | | عدنان سنجے لیلا بھنسالی کی بہن کی آنے والی فلم کے ہیرو | گلوکار اور موسیقار عدنان سمیع اب بالی وڈ میں اداکاری کی زور دار تیاریوں میں مصروف ہیں۔پہلے انہوں نے اپنا وزن کم کیا۔اور اب چہرے سے چشمہ نکالنے کے لیے انہوں نے اپنی آنکھوں کا آپریشن بھی کرا لیا۔ ویسے ہم ان کی بالی وڈ میں اداکاری کی تصدیق کے لیے بتا دیں کہ بہت جلد عدنان سنجے لیلا بھنسالی کی بہن کی آنے والی فلم میں ہیرو ہوں گے۔حسین کی پسند نامور مصور مقبول فدا حسین آج کل بالی وڈ اداکارہ امریتا راؤ سے بہت متاثر ہیں انہوں نے مادھوری دکشت، تبو کی خوبصورتی سے متاثر ہو کر انہیں اپنے کینوس کی زینت بنایا لیکن اب فلم وواہ کے بعد سے حسین صاحب امریتا کے شیدائی بن چکے ہیں۔ہمارے خبرو نے ہمیں بتایا کہ امریتا کی آنے والی فلم میں امریتا دراصل ایک آرٹسٹ کا کردار کر رہی ہیں اور حسین نے انہیں حیدرآباد میں واقع اپنے قیمتی سٹوڈیو میں بلامعاوضہ شوٹنگ کی اجازت دے دی۔ میں پرینکا ہوں اب دو فلاپ فلمیں دینے کے بعد نشا کوٹھاری ( رامو کی شعلے کی بسنتی ) چاہتی ہیں کہ انہیں ان کے اصلی نام یعنی پرینکا کے نام سے لوگ پکاریں۔ بے بی کیا آپ کو لگتا ہے کہ نام بدلنے سے فلاپ فلمیں ہٹ ہو جائیں گی۔ارے نہیں ہم تو بھول ہی گئے اب یاد آیا نشا کو لگتا ہے کہ شاید نام بدلنے سے لوگ انہیں بھی پرینکا چوپڑہ ہی سمجھنے لگیں گے۔۔ امیتابھ کو انکار
 | | | بلڈنگ والوں کے اعتراض پر امیتابھ بچن کو مایوس لوٹنا پڑا۔ | کون نہیں چاہتا کہ امیتابھ بچن کو وہ روز دیکھے۔۔آپ چاہتے ہیں ناں ۔۔۔لیکن ایسے بھی کئی لوگ ہیں جو نہیں چاہتے کہ امیتابھ بچن ان کے پڑوسی بنیں۔ حالانکہ امیتابھ بچن کے اپنے دو بنگلہ ہیں لیکن اس کے باوجود وہ جوہو کی ایک عمارت میں پوری ایک منزل خریدنا چاہتے ہیں شاید بیٹے بہو کے لیے۔لیکن بلڈنگ والوں نے مشترکہ طور پر اس پر اعتراض کیا اور امیتابھ بچن کو مایوس لوٹنا پڑا۔زید کی چھلانگ زید خان نے آٹھویں منزل سے چھلانگ لگائی۔حقیقی زندگی میں نہیں بلکہ فلم مشن استنبول کے ایک سین میں۔زید نے جب اتنی اونچائی سے چھلانگ لگائی تو سارا یونٹ انہیں منہ کھولے دیکھ رہا تھا۔شاید اتنی لمبی چھلانگ لگا کر زید اکشے کو ٹکر دینے کی تیاری میں ہیں۔ |