BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 10 December, 2007, 09:11 GMT 14:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سلمان بنے لکھاری اور سنجے کا جشن

فائل فوٹو
سلمان خان اداکاری کے علاوہ مصور بھی ہیں اور اب وہ فلموں کی کہانیاں بھی لکھ رہے ہیں۔
سلمان بنے رائٹر

جی ہاں اداکاری اور مصوری کے بعد سلمان اب رائٹر بن گئے ہیں۔انہوں نے اپنی پہلی فلم ’ ویر‘ کی کہانی خود لکھی ہے۔ابھی فلم کی کہانی مکمل بھی نہیں ہوئی تھی کہ اسے ہاتھوں ہاتھ خرید بھی لیا گیا۔پچھہتر کروڑ روپے کے بجٹ کی اس فلم کو ’ اروس فلمز ‘ نے خرید لیا ہے اور فلمساز وجے گلانی اسے بنائیں گے۔ہدایت انیل شرما کی ہو گی اور یہ کہنا بے معنی ہوگا کہ اس کے ہیرو سلمان ہوں گے۔البتہ اس فلم میں وہ کتنا معاوضہ لیں گے یہ پوچھنے والا سوال ہے اور ہمارے خبرو کے مطابق اس فلم کا وہ پچیس کروڑ روپیہ معاوضہ لے رہے ہیں کیونکہ اداکاری کے ساتھ کہانی کا تڑکا بھی تو ہے۔

پندرہ دن کی شوٹنگ چار کروڑ روپے میں

اگر صرف پندرہ دن کی شوٹنگ پر چار کروڑ روپے خرچ ہوں تو! فلمساز کنال شیو دسانی فلم ’ہائی جیک‘ بنا رہے ہیں۔فلم کی کہانی کے مطابق ہوا میں ہی طیارہ کو ہائی جیک کر لیا جاتا ہے۔فلم کی شوٹنگ کے لیے شیو دسانی نے طیارہ کا سیٹ بنایا اور اس میں فلم کی شوٹنگ کی لیکن دسانی چاہتے تھے کہ کلائمکس کسی اصلی طیارے میں ہو اس کے لیے انہوں نے بوئنگ 737 طیارہ کرایہ پر لیا جس کے لیے انہیں چار کروڑ رپے خرچ کرنے پڑے۔دبئی کی تپتی سرزمین پر پچپن ڈگری درجہ حرارت پر چودہ دنوں تک کلائمکس فلمایا گیا۔

’مجھے کام دو‘

ابھیشیک بچن، فائل فوٹو
ابھیشیک بچن آج کل ہالی وڈ میں کام تلاش کررہے ہیں۔
ابھیشیک آج کل کام مانگ رہے ہیں۔ابھیشیک اور کام کی تلاش کوئی یقین کیسے کرے۔باپ امیتابھ بچن بالی وڈ شہنشاہ اور بیوی ایشوریہ رائے ملکہ تو پھر۔خبرو نے بتایا کہ کام بالی وڈ نہیں ہالی وڈ میں چاہئے۔بیوی ہالی وڈ میں جانا پہچانا نام ہے اور انہوں نے ہی یہ راہ بھی دکھائی ہے اب ابھیشیک نے بھی غیر ملکی سکریٹری رکھ لیا ہے اور ان کے لیے کام کی تلاش جاری ہے۔

عامر کی آنکھوں میں آنسو

گلوکار سونو نگم کے کروڑوں پرستار ہیں لیکن سونو خود عامر کے اتنے بڑے پرستار ہوں گے یہ راز ایک ریالٹی شو میں کھلا جب سونو نے عامر کو بتایا کہ وہ بچپن سے ہی ان کی فلموں کی تصویریں جمع کرتے رہے تھے۔سونو نے جب عامر کو بتایا کہ وہ ان کے آئیڈیل ہیں تو جذباتی عامر کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

ڈھائی لاکھ کا لباس

اہمیت کس کی ہے ڈھائی لاکھ کے لباس کی یا اس بات کی کہ اسے کسی نے تحفہ میں دے دیا ہو۔ہمارے لیے تو دونوں ہی باتیں اہمیت کی حامل ہیں۔قطرینہ کیف شاپنگ کی دیوانی ہیں یہ بات کچھ چھپی ہوئی نہیں ہے۔ممبئی کے ورلی علاقہ میں کیف ایک غیر ملکی برانڈ شو روم میں پہنچ گئیں انہیں Gucci برانڈ کا ایک لباس بہت ہی اچھا لگا۔لیکن جیسے ہی انہوں نے وہ لباس خریدنے کے لیے اس پر قیمت کا لیبل دیکھا لباس خریدنے کا ارادہ ہی بدل دیا۔ویسے کیف آپ کے لئے یہ قیمت کچھ زیادہ تو نہیں تھی۔خیر کیف کو اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب ان کے گھر پر کوئیرر سروس سے وہ لباس پہنچا۔فون پر سٹور کے مالک نے بتایا کہ انہوں نے اٹلی میں کمپنی کو سارا ماجرا بتایا اور کمپنی نے کیف کو وہ لباس بطور تحفہ دے دیا۔آپ وہ لباس دیکھنا چاہیں گے ؟ ضرور دیکھئے۔فلم ویلکم کے ٹائٹل گیت میں کیف وہ لباس پہنے نظر آئیں گی۔

عامر خان، فائل فوٹو
گلوکار سونو نگم نے جب عامر خان کی تعریف کی تو عامر کی آنکھ میں آنسو آگئے۔

سنجے کا جشن

جیل میں بید کی کرسیاں بناتے اور دال روٹی کھانے کے بعد اب سنجے بھر پور زندگی جی رہے ہیں۔گوا کے ہوٹل اور اس کے ساحل اس بات کے گواہ ہیں کہ سنجے وہاں اپنی دوست مانیتا کے ساتھ چھٹیاں منا رہے ہیں۔خبریں یہ ہیں کہ اب انہوں نے چوبیس کروڑ روپے میں تین نئی فلمیں سائن کی ہیں۔اتنی تکلیف کے بعد ان خوشیوں پر سنجے کا حق بنتا ہے۔

کون بڑا ؟

اکثر یہ سوال انڈسٹری میں اداکاروں کی انا کا سول بن جاتا ہے۔اس وقت یہ سوال انیل کپور اور اکشے کمار کے درمیان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔انیل کپور چاہتے ہیں کہ فلم ویلکم کے تشہیری پوسٹرز میں ان کا نام اکشے سے پہلے آئے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ چونکہ اکشے سے سینئر ہیں اس لیے انہیں عزت ملنی چاہیئے۔انیل جی آپ کے ساتھ اس فلم میں کئی سینئر اداکار ہیں جیسے پریم چوپڑہ فیروز خان۔اس کا مطلب ہے کہ پریم چوپڑہ کا نام سے پہلے اس کے بعد فیروز خان کا نام اور۔۔۔۔

اور جب کرینہ ۔۔۔۔

کرینہ کپور، فائل فوٹو
کرینہ فی الوقت ’گول مال ریٹنز‘ کی شوٹنگ کررہی ہیں۔
’گول مال ریٹرنز‘ کی شوٹنگ گوا میں ہو رہی تھی۔فلم کے سیٹ پر اجے دیوگن کے ساتھ کرینہ تھیں اور فلم کے دوسرے اداکار بھی۔ یکایک کرینہ نے دیکھا کہ کہیں سے ایک بم ان کی جانب آرہا ہے۔وہ جان بچا کر بے تحاشہ بھاگیں۔سانسیں پھول گئیں۔سب سکتے میں تھے کہ یکایک کسی کی ہنسی چھوٹ گئی۔یہ مذاق اجے نے کیا تھا۔کرینہ اجے کے اس مذاق کا جواب دینا چاہتی ہیں لیکن کوئی جواب ہی نہیں سوجھ رہا۔ کیا آپ کرینہ کی مدد کر سکتے ہیں؟
امرتا راؤبالی وڈ ڈائری
باہمی رقابتیں اور بوسوں کے مناظر کے مسائل
عامر خان (فائل فوٹو)بالی وڈ ڈائری
پریشان سنجو، چھوٹے عامر اور ایشا کا تھپڑ
کرینہ کپوربالی وڈ ڈائری
کرینہ کی چپ، وویک کا تاج محل اورچورن
اسی بارے میں
بالی وڈ ڈائری
22 October, 2007 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد