BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 08 October, 2007, 10:58 GMT 15:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بالی وڈ رقابتیں، بوسوں کے مناظر کےمسائل

سونم کپور
گے۔ابھی پہلی ہی فلم ہے اور ہٹ بھی نہیں ہوئی تو یہ ادائیں ہیں تو پھر آگے کیا ہوگا۔
زلفوں کا کمال
یہ زلفیں ہی تو ہیں جو لوگوں کو دیوانہ بنا دیتی ہیں اور یہ بات سونم کپور سے بہتر کوئی بھی نہیں سمجھ سکتا۔اپنی آنے والی فلم ’سانوریا‘ کی تشہیر کی خاطر انہیں ایک ٹی وی چینل پر انٹرویو ریکارڈ کرانا تھا۔ سونم کی ایک لٹ ہمیشہ ان کے چہرے پر رہتی ہے۔ اس انٹرویو میں بھی وہ لٹ ان کی چہرے پر جھول رہی تھی۔

انٹرویو ختم ہونے کے بعد جب انہوں نے اپنا انٹرویو دیکھا تو انہیں لگا کہ وہ لٹ کچھ اچھی طرح سے چہرے پر نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ اچھی نہیں لگ رہی ہیں۔ بس کیا تھا انہوں نے پوری ٹیم کو دوبارہ انٹرویو شوٹ کرنے کے لیے بلا لیا۔ پہلے تو سب نے اسے مذاق سمجھا لیکن وہ حقیقت تھی۔ بیچارے کیا کرتے سب نے دوبارہ شوٹ کیا۔ہاں۔۔بے بی آپ کے پاپا انیل کپور نے بھی کبھی اتنے نخرے نہیں کیے ہوں گے۔ابھی پہلی ہی فلم ہے اور ہٹ بھی نہیں ہوئی تو یہ ادائیں ہیں تو پھر آگے کیا ہو گا۔

ملائکہ اور بکنی
خوبصورت ماڈل ملائکہ ارورہ خان نے اس سال انڈیا میں ہونے والے بکنی شو میں ریمپ پر بکنی پہن کر چلنے سے انکار کر دیا۔ کسی نے کہا کہ ملائکہ نے بکنی پہن کر ریمپ پر چلنے کے لیے فیس ہی اتنی مانگی تھی کہ منتظمین نے انکار کر دیا۔ لیکن ہمارے خبرو کا کہنا ہے کہ ارباز خان کی بیوی ملائکہ نے ان سے کہا کہ وہ ایک عزت دار گھرانے کی بہو ہیں اور بکنی پہن کر ریمپ پر نہیں چل سکتیں زیادہ پیسہ اس لیے مانگا تا کہ منتظمین خود انکار کریں۔

امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان
ریمپ پر شاہ رُخ
ملائکہ بکنی پہن کر چاہے ریمپ پر چلیں یا نہ چلیں لیکن اب پہلی مرتبہ شاہ رخ ریمپ پر چلیں گے۔اپنی فلم اوم شانتی اوم کی تشہیر کے لیے وہ فلم کے اداکاروں کے ساتھ یہ کارنامہ کرنے جا رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے ان کے چاہنے والوں کی دلوں کی دھڑکنیں رک جائیں گی لیکن وہ خود بہت نروس ہیں۔ ویسے شاہ رخ ایک بات پوچھنی ہے کہ اپنی اس فلم کے لیے کیا کچھ پہلی مرتبہ کرنے جا رہے ہیں۔ آپ نے پہلی مرتبہ شرٹ اتاری اور اب ریمپ پر چلنے کی تیاری۔۔۔۔۔۔

لحاظ کا مطلب ہوتا ہے۔۔۔۔۔
اب اگر کوئی کسی تمل اور ملیالم جاننے والے سے لحاظ کا مطلب پوچھے تو کیا ہوگا؟ وہی ہو گا جو عامر خان نے کیا۔وہ محض ایک لفظ لحاظ کو سمجھانے کے لیے ممبئی سے چینئی پہنچ گئے۔ دراصل ان کی فلم جو تمل فلم ’گھجنی‘ کا ری میک ہے، اس کے ایک گیت کے بول میں لفظ ’لحاظ‘ تھا اور کوریوگرافر مرگادوس کو اس کا مطلب ہی نہیں معلوم تھا۔ انہوں نے عامر کو فون کیا اور بجائے فون پر سمجھانے کے پرفیکٹ عامر چینئی پہنچ گئے۔

کلکتہ میں مادام تساد
اب لندن کے مادام تساد کی طرز پر کلکتہ میں بھی موم کے مجسموں کا میوزیم بن رہا ہے اور اس میں سب سے پہلے سدا بہار ہیرو دیوآنند، لتا منگیشکر سچترا سین اور بنگالی اداکار اتم کمار کا مجسمہ رکھا جائے گا۔ چوراسی سال کے زندہ دل ہیرو دیوآنند نے یہاں بھی بازی مار ہی لی۔

ودیا کا انکار
ودیا بالن نے ہدایت کار پردیپ سرکار کی فلم ’لاگا چنری میں داغ‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے سرکار اب تک ناراض ہیں۔وِدیا کا کہنا تھا کہ ان کے پاس تاریخیں نہیں تھیں۔ لیکن بے بی یہ بہانہ تو بہت پرانا ہو گیا ہے۔ہمارے خبرو کا کہنا ہے کہ دراصل ودیا فلم میں رانی کی بہن بن کر سائڈ رول کرنا نہیں چاہتی تھیں کیوں؟۔۔۔ارے آپ نے فلم گرو میں بیچاری ودیا کا حشر نہیں دیکھا۔ایشوریہ کے سامنے ان کا رول پوری طرح کاٹ کر چھوٹا کر دیا گیا اور لوگ ودیا کو بھول ہی گئے۔

امرتا راؤ اور شاہد کپور
امریتا کا بوسے سے انکار
بالی وڈ کی تقریباً ہر ہیروئین یش راج فلمز میں کام کرنے کا خواب لے کر انڈسٹری میں قدم رکھتی ہے لیکن امریتا راؤ نے فلم ملنے کی پیشکش کے بعد کام کرنے سے انکار کر دیا۔رشی کپور کے بیٹے رنبیر کے ساتھ یش راج فلمز ایک نئی فلم کی تیاری میں ہیں۔ فلم میں دراصل بوسے کا ایک سین ہے اور امریتا پردے پر کِس کرنے کے خلاف ہیں۔امریتا نے کوشش ضرور کی کہ فلم کے سکرپٹ سے وہ منظر نکال دیاجائے لیکن جب سکرپٹ نہیں بدلا گئی تو انہوں نے فلم کرنے سے انکار کر دیا۔اب امریتا کو کون سمجھائے کہ ہیروئین فلم حاصل کرنے کے لیے بکنی تک پہننے اور بیڈ روم سین کے لیے بھی تیار ہو جاتی ہیں تو پھر یہ تو ایک کِس ہے؟

شاہ رخ کا تحفہ
شاہ رخ خان نے فلم انڈسٹری کے تیس ہیرو اور ہیروئین کو ٹیگ ہیئور کی قیمتی گھڑیاں، جدید نوکیا موبائل فون، طلائی زنجیر تحفہ میں دی ہیں۔نہیں یہ ان کی سالگرہ پارٹی کا تحفہ نہیں تھا بلکہ ان سینئر اداکاروں نے ان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ کے ایک گیت میں رقص کیا تھا۔ان میں دھرمیندر، جتیندر، متھن چکرورتی، شبانہ اعظمی، سلمان خان، اکشے کمار، گووندہ جیسے اداکار ہیں۔ان سب نے شاہ رخ سے معاوضہ نہیں لیا تھا۔

امیشا کے غصہ پر قینچی
امیشا پٹیل کے غصہ پر قینچی چل گئی۔امیشا اپنی آنے والی فلم ’بھول بھلیاں‘ کے تعارفی پروگرام میں شریک نہیں ہوئیں۔ انہیں اس بات کا غصہ تھا کہ فلم میں اور ان کی تشہیر میں صرف ودیا بالن کو ہی اہمیت دی جا رہی ہے اس لیے وہ کسی پروگرام میں شریک ہی نہیں ہوئیں۔ بے بی کیا آپ کو یہ بھی سمجھانا پڑے گا کہ فلم میں ہیروئین اور سائڈ ہیروئین کی کیا اہمیت ہو تی ہے۔ ویسے اس غصہ کا خمیازہ خود امیشا کو بھگتنا پڑا کیونکہ فلمساز نےاس فلم کا وہ گیت جو امیشا پر فلمایا گیا تھا یہ کہہ کر نکال دیا فلم بہت طویل ہو گئی تھی۔۔۔۔۔

پریتی گھریلو تشدد کی شکار
نہیں ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ پریتی حقیقی زندگی میں اس کا شکار ہوئی ہیں بلکہ اب وہ دیپا مہتہ کہ فلم ’ہیون آن ارتھ‘ میں ایک دکھیاری عورت کا رول کرنے کی تیاری میں ہیں اور اس کے لیے وہ ٹورنٹو میں اداکاری کی ورک شاپ کے لیے جلد ہی جانے والی بھی ہیں۔ اس گلیمر گرل کو دیپا نے ان کی فلم ’لاسٹ لیئر‘ دیکھنے کے بعد منتخب کیا جس میں پریتی ایک مکمل ہندستانی عورت کی طرح کھادی کی ساڑھی میں نظر آئیں گی۔۔۔۔۔

ایشوریہ بپاشا کی ماں
ہم بھی اسی طرح چونک گئے تھے لیکن حقیقت ہے کہ بین کنگسلے کی فلم میں ایشوریہ رائے بپاشا باسو کی ماں بنیں گی۔ایشوریہ ممتاز محل کا کردار کریں گی تو بپاشا ان کی بیٹی جہاں آراء کا۔

نیہا دھوپیا
امیتابھ اور خان آمنے سامنے
آخر کار امیتابھ بچن اور شاہ رخ آمنے سامنے آ ہی گئے۔ دونوں نے روی چوپڑہ کی فلم ’بھوت ناتھ‘ میں آمنے سامنے آ کر شوٹنگ کے لیے حامی بھر لی اور شوٹنگ شروع بھی ہو گئی۔ ہمیں یقین ہے کہ چونکہ دونوں ہی اداکار پکے پرفیشنل ہیں اس لیے کسی بھی طرح کا تنازعہ نہیں ہو گا لیکن پھر۔۔۔۔

جب نیہا ۔۔۔۔
نیہا دھوپیا سیٹ پر غش کھا کر گر پڑیں۔ فلمساز سوربھ شکلا کی فلم ’آئی ایم ٹونٹی فور‘ میں لگاتار گھنٹوں تک کام کرنے کے دوران نیہا سیٹ پر غش کھا کر گر پڑیں۔اب کام کا بوجھ تھا یا ڈائٹنگ کی وجہ سے کمزوری پتہ نہیں لیکن نیہا خوش تھیں کہ انہیں شکلا نے پورے تین گھنٹے آرام کرنے کی اجازت دی۔۔۔۔۔

ہیرانی کو انکار
شاہ رخ نے منا بھائی فیم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ ہیرانی بیچارے سمجھ ہی نہیں پائے کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا۔ ہیرانی جی کیا آپ کو نہیں پتہ کہ خان دراصل آپ کے فلمساز ودھو ونود چوپڑہ سے ان کی فلم ’پہیلی‘ پر کیے گئے تبصرہ سے ناراض ہیں۔

اسی بارے میں
ایشوریہ رائے، نئی ممتاز محل
04 October, 2007 | فن فنکار
عائشہ کی راکھی، میرا کی اننگز
03 September, 2007 | فن فنکار
سنجےکی ضمانت سے بالی وڈ خوش
20 August, 2007 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد