ایشوریہ رائے، نئی ممتاز محل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے اب ہالی وڈ فلم میں ممتاز محل کا کردار نبھائیں گی۔ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار بین کنگسلے شاہ جہاں اور ممتاز محل کی اچھوتی محبت کی نشانی تاج محل پر فلم بنا رہے ہیں۔ جس میں وہ خود شاہ جہاں کا رول ادا کریں گے اور ممتاز محل کے کردار کے لیے انہوں نے ایشوریہ رائے کو منتخب کیا ہے۔ ممبئی میں ایشوریہ رائے کے سیکریٹری ہری سنگھ نے بی بی سی کو بتایا کہ ایشوریہ کی اس فلم کی شوٹنگ آئندہ برس آگرہ اور فتح پور سیکری میں ہو گی لیکن ابھی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔فلم کی زیادہ تر شوٹنگ تاج محل کے آس پاس ہوگی۔ تیس ملین ڈالر کے بجٹ سے بننے والی اس فلم میں بپاشا باسو بھی کام کریں گی۔ وہ شاہ جہاں کی بیٹی جہاں آرا کا کردار نبھائیں گی۔ مسٹر سنگھ کے مطابق ’پینک پینتھر‘ فلم کی شوٹنگ اکتوبر یا نومبر میں ختم کرنے کے بعد ایشوریہ پہلے ممبئی آئیں گی۔یہاں وہ اشتہاری کمپنیوں کی شوٹنگ مکمل کریں گی۔ ایشوریہ رائے اور بین کنگسلے نے ’The Last Legion ‘ میں ساتھ کام کیا تھا اور بتایا جاتا ہے کہ اس فلم سے وہ ایشوریہ رائے سے کافی متاثر ہوئے تھے۔کنگسلے نے مہاتما گاندھی پر بنی فلم ’گاندھی‘ میں مہاتما گاندھی کا کردار ادا کیا تھا جو کافی مقبول ہوا تھا۔ کنگسلے نے ابھی اس فلم کا نام نہیں رکھا ہے۔ہری سنگھ کے مطابق ایشوریہ رائے اس فلم کے لیے اپنی تاریخیں ایک ساتھ دیں گی اس دوران وہ کسی دوسری فلم میں کام نہیں کریں گی۔ایشوریہ رائے کا اصول ہے کہ وہ ایک وقت میں ایک ہی فلم کرتی ہیں۔ ملکہ حسن کا خطاب پانے کے بعد ایشوریہ نے بالی وڈ فلموں سے اپنا سفر شروع کیا۔ان کی بالی وڈ فلمیں شروع میں زیادہ کامیاب نہیں رہیں۔ ان کی درجنوں فلموں کے بعد فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ اور ’دیوداس‘ کامیاب فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ بالی وڈ فلموں کی ہی طرح ان کی ہالی وڈ فلمیں بھی کچھ ناکام اور کچھ کامیاب مانی گئیں۔ان میں ’برائڈ اینڈ پریجوڈیس‘ اور ’مسٹریس آف اسپائسیز‘ کو اگر اوسط درجے کی فلم مانا گیا تو وہیں فلم پرووکڈ میں ان کے کام کی بہت تعریف بھی ہوئی۔ زیادہ کامیاب فلمیں نہ دینے کے باوجود ایشوریہ کا شمار بالی وڈ کی اول نمبر کی ہیروئین میں کیا جاتا رہا ہے۔ان کی حال ہی میں آئی فلم ’دھوم ٹو‘ میں ان کے کام کی تعریف کی گئی۔ہالی وڈ فلم ’پینک پینتھر‘ کرنے سے قبل ایشوریہ نے بالی وڈ فلم ’جودھا اکبر‘ مکمل کی جس میں ان کے مقابل رتیک روشن ہیں اور یہ فلم اب اگلے سال نمائش کے لیے پیش ہو گی۔ | اسی بارے میں ایشوریہ رائے پنک پینتھر فلم میں10 August, 2007 | فن فنکار کیاامراؤجان تاریخ دہرا پائے گی؟04 November, 2006 | فن فنکار ایشوریہ رائے کی فلم پاکستان میں26 March, 2006 | فن فنکار یہ کہانی سنائی جاناچاہیے: ایشوریہ05 April, 2007 | فن فنکار ایشوریہ رائے پاکستان آئیں گی22 August, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||