ایشوریہ رائے پنک پینتھر فلم میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالی وڈ کی فلمساز کمپنی ایم جی ایم نے بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے کو ’پنک پینتھر‘ سیریز کی اگلی فلم میں کام کرنے کے لیے منتخب کیا ہے۔ ایم جی ایم کے اعلٰی عہدیدار نے ایشوریہ رائے کے انتحاب کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نئی کاسٹ کے ساتھ پنک پینتھر 2 کاروباری طور پر ایک کامیاب فلم ہوگی۔ چارلس کوہن کا یہ بھی کہنا تھا کہ شائقین یقینی طور پر سنہ 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم کا انتظار کریں گے۔ ایشوریہ کے علاوہ اس فلم کی کاسٹ میں فلم’مونٹی پائتھن‘ میں کام کرنے والے جان کلیس بھی شامل ہیں۔ کلیس اس فلم میں انسپکٹر ڈریفس کا کردار نبھائیں گے۔ ’ایجنٹ کوڈی بینکس‘ جیسی فلموں کے ہدایتکار نارویجن نژاد ہیرالڈ وارٹ اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دیں گے۔ گزشتہ برس ریلیز ہونے والی پنک پینتھر سیریز کی پہلی فلم کو اگرچہ ناقدین نے پسند نہیں کیا تھا لیکن وہ کاروباری طور پر خاصی کامیاب ثابت ہوئی تھی۔ | اسی بارے میں یہ کہانی سنائی جاناچاہیے: ایشوریہ05 April, 2007 | فن فنکار کانز فلم فیسٹیول میں 7 انڈین فلمیں03 May, 2007 | فن فنکار ابھیشیک ایشوریہ رائے کی سگائی 14 January, 2007 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||