سنجے کی کمائی، مادھوری کا دیوانہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
خان کا انکار ایک کروڑ روپے مالیت کی بینٹلی کار اگر کوئی آپ کو تحفہ میں دے تو کیا آپ انکار کریں گے؟ نہیں نا لیکن شاہ رخ خان نے فلمساز روی چوپڑہ سے کار لینے سے انکار کر دیا۔خان چوپڑہ کی آنے والی فلم ’بھوت ناتھ‘ میں مہمان اداکار کا کردار کر رہے ہیں۔ویسے بھی اکثر بڑے اداکار جب مہمان اداکار کا رول کرتے ہیں تو فلمساز سے اس کی قمیت وصول نہیں کرتے اس لیے فلمساز انہیں کوئی نہ کوئی تحفہ دے دیتے ہیں۔خان نے اپنی فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں اکتیس اداکاروں کو تحفہ دیے تھے لیکن اب انہوں نے چوپڑہ سے کار لینے سے یہ کہہ کر منع کر دیا ہے کہ انہوں نے فلم میں کام دوستی کی خاطر کیا ہے۔اب کوئی خان کو سمجھائے کہ تحفہ لینے سے انکار کرنا بدتہذیبی ہے اور وہ بھی بینٹلی کار۔۔۔۔۔۔ کرینہ آنٹی آنٹی مت کہو نا! ہمیں یقین ہے کرینہ سیف کے بچوں سارہ اور ابراہیم سے یہی کہتی ہوں گی۔ ہمیں نہیں پتہ ہم تو مذاق کر رہے تھے لیکن اصل بات یہ ہے کہ آج کل کرینہ سیف کے بچوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزار رہی ہیں لیکن وہ خود پر آنٹی کا لیبل لگا ہوا نہیں دیکھنا چاہتی ہیں شاید اسی لیے ان کے ساتھ کسی بھی پروگرام میں آج تک نظر بھی تو نہیں آئیں۔۔
پریانکا کے بال دو کروڑ روپے میں پریانکا چوپڑہ کے بالوں کی قیمت دو کروڑ روپے ہے؟ نہیں پریا نکا اپنے بال فروخت نہیں کر رہی ہیں لیکن ہمیں یقین ہوگیا کہ ان کے بالوں میں ہیرے ضرور جڑے ہوں گے۔اب کیا کریں جب کوئی بالوں کی قیمت دو کروڑ روپے لگائے تو ہمارا آپ کا یہ سوچنا لازمی ہے۔ چلیے سسپنس ختم کر دیتے ہیں۔ دراصل سن سلک شیمپو کمپنی نے اپنے پروڈکٹس کے اشتہار کے لیے پریانکا کو دو کروڑ روپے میں سائن کیا ہے اور اب سے پریانکا اپنے فِگر پر دھیان دینے کے بجائے اپنے بالوں پر زیادہ دھیان دیں گی کیونکہ اتنی رقم تو پوری فلم کرنے پر بھی نہیں ملتی۔ میں کدھر جاؤں شاہد کپور آج کل بہت پریشان ہیں۔ نہیں کرینہ کا ساتھ چھوٹنے کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لیے کہ ان کی ماں نیلما عظیم چاہتی ہیں کہ وہ ان کی فلم میں کام کریں اور باپ پنکچ کپور کا کہنا ہے کہ شاہد صرف ان کی ہی فلم میں کام کرے۔اب شاہد پریشان ہے کہ وہ کدھر جائے۔ویسے کوئی ہمیں یہ سمجھا سکتا ہے کہ اگر شاہد کی فلم ’ جب وی میٹ‘ کامیاب نہیں ہوتی تو بھی کیا دونوں اسی طرح شاہد کو اپنی فلم میں لینے کے لیے آپس میں الجھتے؟
مادھوری کا نیا دیوانہ دھک دھک گرل کے دیوانوں کی کمی نہیں ہے۔نامور مصور ایم ایف حسین سے لے کر انڈیا کے گلی کوچوں تک دیوانے موجود ہيں، لیکن اب بالی وڈ میں ان کا ایک نیا دیوانہ پیدا ہوا ہے اور وہ کوئی اور نہیں رنبیر کپور ہیں۔رنبیر کا کہنا ہے کہ جب وہ چھ سال کے تھے تب وہ ان پر فدا ہو گئے تھے۔مادھوری نے یہ سن کر ہنس کر انہیں اپنی فلم ’آجا نچلے ‘کا ڈی وی ڈی اپنے دستخط کے ساتھ دے تو دیا لیکن کسی فلم میں ساتھ کام کرنے کی خواہش بھی شاید جلد ہی پوری ہو کیونکہ مادھوری ایک بار پھر یش راج فلمز کے ساتھ کام کرنے کی تیاری میں ہیں۔ سنجے کی کمائی پونے کی یروڈا جیل میں قید کے سینتیس دنوں میں سنجے نے بیت کی کرسیاں بنا کر اڑتیس روپے سینتیس پیسے کمائے۔جیل سے باہر آنے کے بعد انہوں نے سب سے پہلے اپنے ہیئر سٹائلسٹ علیم حکیم سے اپنے بال بنوائے جس پر شاید دس سے پندرہ ہزار روپے خرچ کئے۔اب ہمارے خبری نے خبر دی ہے کہ انہوں نے کے سیرا سیرا اور سہارا موشن پکچرز کے ساتھ سو کروڑ روپوں کے سودے میں اپنی ہوم پروڈکشن کی تین فلمیں سائن کی ہیں۔ہم سنجے سے یہ پوچھنے کے لیے بے قرار ہیں کہ کون سے کمائی ان کے گاڑھے پسینے کی ہے ؟ میں ابھی چھوٹا ہوں پرینکا چوپڑہ کے قریبی دوست ہرمن بویجا نے بپاشا کے ساتھ کام کرنے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ وہ بپاشا کے مقابل ہیرو بننے کے لیے چھوٹے ہیں۔حیرت انگیز نا۔بویجا کو کوئی سمجھائے کہ ابھی ان کی کوئی فلم ریلیز بھی نہیں ہوئی اور وہ بڑے آفرز ٹھکرانے لگے۔ہمیں نہیں لگتا کہ وہ رنبیر سے چھوٹے ہیں لیکن رنبیر نے تو بپاشا کے ساتھ فلم سائن کر لی ہے۔ نیا عامر ہمیشہ سادگی کے ساتھ رہنے والے عامر خان آج کل فیشن ایبل ہو گئے اور بالی وڈ کے نامور سٹائلش ہیرو سلمان خان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔انہوں نے سٹائلسٹ کپڑوں کے ساتھ اب بالوں کا سٹائل بھی بدلا ہے۔ اور تو اور انہوں نے سلمان کی طرح دونوں کانوں میں بالیاں بھی پہن لی ہیں۔
قطرینہ کی شطرنج قطرینہ کیف آج کل شطرنج میں دلچسپی لے رہی ہیں اور ان کے استاد بنے ہیں اکشے کھنہ ۔ فلم ’ ریس ‘ کے سیٹ پر جب بھی انہیں شوٹنگ سے فرصت ملتی ہے، وہ شطرنج کی بساط پر مہرے بچھا کر کھیلنا شروع کرتی ہیں اور اس میں اکشے انہیں داؤ پیچ سکھاتے ہیں۔ اور جب پریانکا رو پڑی فلم ’ گاڈ تو سی گریٹ ہو‘ کے سیٹ پر سلمان اور پریانکا پر ایک محبت بھرا گیت فلمانا تھا۔ سلمان نے شوٹنگ کے دوران کہہ دیا کہ وہ پریانکا کو ہاتھ تک نہیں لگائیں گے۔اب محبت بھرا گیت اور پردے پر ایک دوسرے سے دوری ممکن ہی نہیں۔پریانکا کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔شوٹنگ ہی کینسل کرنی پڑی۔دراصل سلمان اور پریانکا کے درمیان اختلافات اس وقت سے ہوئے جب پریانکا نے سلمان کی گرل فرینڈ قطرینہ کے خلاف بہت کچھ بول دیا۔پریانکا نے اب ان اختلافات کو ختم کرنے کے لیے اسی رات ایک فائیو سٹار ہوٹل کی پارٹی میں سلمان سے سارے گلے شکوے دور کرنے کی کوشش کی۔اس دوران لوگوں نے انہیں آنسوؤں سے روتے دیکھا لیکن پھر کچھ ہی دیر بعد سلمان نے انہیں گلے لگا لیا۔اب لگتا ہے کہ فلم کے اس گیت کی شوٹنگ ہو گی اور گیت سپر ہٹ ہو جائے۔۔۔۔ |
اسی بارے میں کنگنا کے بِل: بالی ووڈ کی ڈائری11 June, 2007 | فن فنکار عامر بالی ووڈ کے مہنگے ترین اداکار02 June, 2007 | فن فنکار کرینہ کا بدلہ، نازک کمر، بِگ بی کی پونی 21 May, 2007 | فن فنکار مٹھائی واپس،نیہا پر پتھراؤ، تبو کی خوشی07 May, 2007 | فن فنکار انجیلینا اور عرفان! سلمان منتظر28 August, 2006 | فن فنکار انوکھا گیت،عامر کی ویب سائٹ اور میرا کے سپنے05 June, 2006 | فن فنکار ریکھا کا مجرا اور راکھی کے’ آئٹم نمبر‘29 May, 2006 | فن فنکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||