ریحانہ بستی والا بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ممبئی |  |
 | | | ہے۔۔۔۔موسیقار اورگلوکار ہمیش ریشمیا آج کل بالی وڈ میں بہت مقبول ہیں |
گیت سن کر مردے جاگ گئے جھلک دکھلا جا۔۔۔۔ایک بار آجا، آجا،آجا۔۔ کتنی حسرت ہے اس گیت میں، عاشق اپنے محبوب کی ایک جھلک دیکھنے کی فرمائش کر رہا ہے۔۔۔۔موسیقار اورگلوکار ہمیش ریشمیا نے اس گیت کو اس انداز میں گایا ہے اور شاید ان کا بھی یہی مطلب ہو گا لیکن ایسا نہیں ہو رہا ہے۔ اس گیت کی آواز سے مردے قبر سے اٹھ کر گھروں میں آرہے ہیں۔ وہ شاید یہ سمجھ رہے ہیں کہ یہ گیت انہیں بلانے کے لئے گایا جا رہا ہے ۔۔۔۔ارے بھئی ہمارا دماغ نہ تو خراب ہوا ہے اور نہ ہی ہم جھوٹ بول رہے ہیں ۔ ریاست گجرات کے شہر وڈودرہ کے ایک گاؤں کے مکھیا نے اس گیت کو بجانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس گیت پر ان کےگاؤں کے مردے گھر میں آ رہے ہیں۔ اور تو اور انہوں نے اس گیت کی سی ڈیز بھی جلا دی ہیں۔ بیچارے ہمیش پریشان ہیں کہ کیا واقعی ان کی آواز میں اتنا جادو ہے اور اگر ہے تو پھر کہیں کوئی انہیں فلم میں گیت گانے کے بجائے جادو ٹونا کے لئے نہ بلانے لگے ۔ عامر کی ویب سائٹ
 | | | عامر اپنے پرستاروں کا بہت خیال رکھتے ہیں | عامر کے پرستاروں کے لئے خوشخبری ہے ۔آپ اگر عامر کے ساتھ گفتگو کرنا چاہتے ہیں تو یہ کوئی مشکل بات نہیں ہے ۔آپ چاہتے ہیں کہ وہ آپ کے خطوں کا جواب دیں تو یہ بھی اب مشکل نہیں ہے کیونکہ عامر اب اپنی ویب سائٹ بنا رہے ہیں۔ ابھی کام نامکمل ہے پھر بھی ہم آپ کو ان کی ویب سائٹ کا پتہ بتا ہی دیتے ہیں ۔www.aamirkhan.com اس ویب سائٹ پر آپ اپنا ای میل پتہ لکھیئے اور اپنا مشورہ یا سوال بھیجیئے۔ بس چند دنوں میں عامر آپ سے مخاطب ہوں گے ۔ میرا کے سپنے ٹوٹ گئے
 | | | ’میں ان کے جھوٹ سن سن کر تھک گئی ہوں‘ | پاکستانی اداکارہ میرا کو شکایت ہے کہ ان کے ساتھ بالی وڈ کا رویہ اچھا نہیں۔وہ دونوں ملکوں کے درمیان پیار،محبت اور خیر سگالی کے جذبہ کے ساتھ یہاں کام کرنے آئی تھیں لیکن یہاں کئی فلمسازوں نے ان سے فلموں میں کام دینے کے وعدے کئے اور پھر مکر گئے۔ میرا نے کہا ’میں ان کے جھوٹ سن سن کر تھک گئی ہوں۔ مجھے لگتا تھا بالی وڈ میں پروفیشنل طور پر کام کرتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے‘۔ میرا جی ، یہ بالی وڈ ہے یہاں ایسے ہی لوگ زیادہ ہیں جو کہتے کچھ ہیں کرتے کچھ اور۔ یہ کانٹوں کی رہگزر ہے یہاں بچ کر چلیئے ۔آئٹم گرل ’دیا‘ وقت سب کچھ کراتا ہے۔ اب دیکھئے نہ ہیروئن بننے کے خواب لے کر فلموں میں آئی دیا مرزا جب ہیروئین کے کرداروں میں کامیاب نہیں ہو سکیں تو اب آئٹم رقص کر کے اپنا نیا امیج بنانے کی کوشش میں ہیں۔  | | | بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا |
فلم’پھر ہیرا پھیری‘ میں دو،دو ہیروئینیں ہونے کے باوجود دیا نے صرف ایک آئٹم رقص کرنا منظور کر لیا۔ دیا سے جب ہم نے پوچھا کہ آخر ایسی بھی کیا مجبوری تو دیا کا کہنا تھا کہ جب ٹاپ ہیروئنیں بھی آئٹم نمبر کرنے سے پیچھے نہیں رہتیں تو پھر وہ کیوں اس سے پرہیز کریں۔ ویسے اس بات میں بھی دم ہے ۔ شائنی کے تھپڑ فلم’گینگسٹر‘ کے ہیرو شائنی آہوجہ کے تھپڑوں کی آج کل بالی وڈ میں دھوم مچی ہے۔ سین میں جان ڈالنے کے لیئے شائنی کچھ زیادہ ہی زور لگا رہے ہیں۔ گینگسٹر میں شائنی نے ہیروئن کنگنا راؤت کو اتنی زور سے تھپڑ مارا تھا کہ بیچاری کے ہونٹ پھٹ گئے اور انہیں ٹانکے لگانے پڑے۔  | | | شائنی نے عمدہ اداکاری پرگز شتہ برس متعدد ایوارڈ جیتے تھے |
اب سنا ہے کہ مہیش بھٹ کی ہی ایک اور فلم ’وہ لمحے‘ میں شائنی کو اداکار شاد کو دھکا دینا تھا۔ اب یہ دھکا اتنا زور دار تھا کہ شاد کو بری طرح چوٹ آگئی۔ شائنی کو کون سمجھائے کہ اب اتنا حقیقی کردار بھی نہ کریں کہ لوگ ان کے ساتھ کام کرنے سے گھبرانے لگیں۔ ریا ، کوئنا کے جھگڑے بالی وڈ کی کیٹ فائٹس سے ہر کوئی واقف ہے۔ سنا گیا ہے کہ آج کل سبھاش گھئی کی فلم’اپنا سپنا منی منی‘ کی دونوں ہیروئنوں ریا سین اور کوئنا مترا کے درمیان سیٹ پر ہی لڑائی ہوتی رہتی ہے اور ایک دن یہ لڑائی اس حد تک بڑھی کہ سبھاش کو بیچ بچاؤ کرنا پڑا۔ لڑائی کی وجہ یہ کہ کوئنا نے یہ کہہ دیا کہ ریا نے اپنے چہرے کی سرجری کرائی ہے۔ بس کیا تھا ریا نے کوئنا ۔۔۔۔۔اس کے آگے ہم کیا کہیں آپ خود سمجھدار ہیں۔ جاؤ معاف کیا
 | | | کرینہ اب کرن جوہر کی فلم میں کام کریں گی | یہ مہینہ شاید معافی تلافی کا ہے ۔اب دیکھئے کرن جوہر اور کرینہ کپور میں جو لڑائی یا غصہ تھا وہ کرن جوہر نے ختم کر دیا اورانہوں نے کرینہ کو معاف کر دیا اور اب کرینہ ان کی اگلی فلم میں نظر آئیں گی۔ مہیش بھٹ اور عامر میں آٹھ برسوں بعد دوستی ہوگئی اور تو اور عامر اور جوہی چاؤلہ بھی اب ایک مرتبہ پھر اچھے دوست بن گئے ہیں۔ |