BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 28 October, 2007, 17:08 GMT 22:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اکشے: بالی وڈ ’خانوں‘ کیلیے خطرہ

اداکار اکشے کمار
’نمستے لندن‘ اور ’ہے بے بی‘ نے اکشے کو بیرون ملک بھی مقبول بنا دیا ہے
اوورسیز میں اپنی فلموں کی بڑھتی مقبولیت کے ساتھ بالی وڈ کے اداکار اکشے کمار نے اب بالی وڈ کے ’خانوں‘ کی سلطنت کے لیے خطرہ بنتے دکھائی دیتے ہیں۔ اکشے نے بھی خانوں کی طرح ایک فلم کے لیے کروڑوں روپے معاوضہ طلب کرنا شروع کر دیا ہے کیونکہ ان کی فلمیں اچھا بزنس کرنے لگی ہیں۔

شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان اور سیف علی خان، وہ چار خان ہیں جن کی بالی وڈ میں بادشاہت چلتی ہے۔ لیکن حالیہ دنوں میں اکشے کمار کی چند فلموں نے انڈیا کے علاوہ اوورسیز میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے شروع کر دیے ہیں۔

فلم ’نمستے لندن‘ اور ’ہے بے بی‘ نے اکشے کو بیرون ملک بھی مقبول بنا دیا ہے۔ دراصل ’نمستے لندن‘ لندن کے پس منظر میں بنی تھی اس لیے وہاں کے ناظرین نے اس فلم کو ہاتھوں ہاتھ لیا۔اس کے بعد ان کی فلم ’ہے بے بی‘ آئی اور حیرت انگیز طور پر اس نے شاہ رخ کی فلم چک دے انڈیا کو بزنس میں مات دے دی۔

فلموں کے تجارتی تجزیہ نگار امود میہرہ کے مطابق ’ہے بے بی‘ نے برطانیہ میں اگر پانچ کروڑ کا بزنس کیا تو شاہ رخ کی چک دے انڈیا نے تین کروڑ کمائے۔ یہ فرق دلچسپ رہا ہے کیونکہ برطانیہ اور امریکہ شاہ رخ خان کی سلطنت مانے جاتے ہیں۔

شاہ رخ کے علاوہ سلمان، خان عامر خان اور سیف علی خان کی بھی اوورسیز میں دھوم رہتی ہے۔ سیف نے فلم ’اوم کارا‘ میں بہت اچھی اداکاری کی لیکن یہ فلم اوورسیز میں کچھ خاص بزنس نہیں کر سکی۔ان کی حالیہ دنوں میں آئی فلم ’تارا رم پم‘ فلاپ فلم ثابت ہوئی۔

News image
برطانیہ میں اکشے، شاہ رخ سے آگے
 ’ہے بے بی‘ نے برطانیہ میں اگر پانچ کروڑ کا بزنس کیا تو شاہ رخ کی چک دے انڈیا نے تین کروڑ کمائے۔ یہ فرق دلچسپ رہا ہے کیونکہ برطانیہ اور امریکہ شاہ رخ خان کی سلطنت مانے جاتے ہیں
امود میہرہ

عامر سال میں کبھی ایک یا دو سال میں کبھی ایک فلم کرتے ہیں۔ان کی فلمیں انڈیا اور اوورسیز میں بہت مقبول ہوتی ہیں۔

فلم تجزیہ نگار ترن آدرش کے مطابق یہ صحیح ہے کہ اکشے تیزی سے اوورسیز مارکیٹ میں مقبول ہوتے جا رہے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ بالی وڈ کے خانوں کی سلطنت کو ہلا سکیں۔

میہرہ کے مطابق ’یہ صحیح ہے کہ اکشے نے اوورسیز مارکیٹ میں اپنا قدم رکھ دیا ہے جو واقعی ایک بڑی بات ہے لیکن برطانیہ اور امریکہ میں شاہ رخ اور سلمان کی حکومت ہے اور کم سے کم مستقبل قریب میں کوئی انہیں ٹکر نہیں دے سکتا ایک تو اس لیے بھی کہ یہ دونوں چنیدہ اور بڑے بینر کی فلمیں کرتے ہیں اور دوسرے اس لیے کہ وہاں ان کے پرستاروں کی بڑی تعداد پہلے سے موجود ہے۔

اکشے نے بالی وڈ میں چھوٹی اور ایکشن سے بھر پور فلموں سے اپنا سفر شروع کیا۔ ان کی فلم ’کھلاڑی‘ سے انہیں ایکشن ہیرو کا خطاب ملا۔ اس کے بعد انہوں نے اس طرح کی کئی فلمیں کیں لیکن وہ اپنا جلوہ نہیں دکھا سکے۔

اکشے کی یہ فلمیں اوورسیز کی شکل تک نہیں دیکھ سکیں۔ایکشن سے بھر پور فلمیں کرنے اور ان میں ناکام ہونے کے بعد اکشے کو چند کامیڈی فلمیں ملیں اور وہ اس میں اپنا مقام بنانے میں کامیاب بھی ہوئے۔ فلم ’ہیرا پھیری‘ اور ’گرم مسالہ‘ کامیاب فلمیں ثابت ہوئیں۔

بالی وڈ کے خانوں کو بالی وڈ میں بڑے بینر کی فلمیں ملتی ہیں۔ شاہ رخ کرن جوہر کی ہر فلم میں ہوتے ہیں۔ سلمان خان ساجد نڈیاڈوالا اور روی چوپڑہ کے چہیتے ہیں۔ لیکن اکشے نے یہاں بھی اپنا قدم رکھ دیا۔ ’ہے بے بی‘ ساجد نڈیاڈوالا کی فلم تھی اور وہ بہت مقبول ہوئی ہے اس لیے ساجد کی آنے والی فلم میں اب ایک بار پھر اکشے نظر آئیں گے۔

سلمان خان کی فلم ’جانِ من‘ میں اکشے سائڈ ہیرو کے رول میں ہیں لیکن فلم میں ان کے کردار کی زیادہ تعریف ہوئی۔ حتی کہ شاہ رخ نے بھی فون پر اکشے کو کام کے لیے مبارکباد پیش کی۔

News image
سلمان: بارہ کروڑ اور تیس فیصد منافع
 سلمان خان نے اشٹ ونائیک فلم کمپنی کی ایک فلم سائن کی ہے جس کے لیے انہوں نے بارہ کروڑ روپے اور فلم کے منافع میں تیس فیصد کا مطالبہ کیا ہے جسے منظور بھی کر لیا گیا۔ لیکن اس سے آگے بڑھ کر اب اکشے نے ایک فلم کا پندرہ کروڑ روپیہ مطالبہ کیا ہے

حال ہی میں سلمان خان نے اشٹ ونائیک فلم کمپنی کی ایک فلم سائن کی ہے جس کے لیے انہوں نے بارہ کروڑ روپے اور فلم کے منافع میں تیس فیصد کا مطالبہ کیا ہے جسے منظور بھی کر لیا گیا۔ لیکن اس سے آگے بڑھ کر اب اکشے نے ایک فلم کا پندرہ کروڑ روپیہ مطالبہ کیا ہے اور اکشے نے ایک فلم کمپنی کے ساتھ ایک ساتھ تین فلموں کا تقریبا چالیس کروڑ روپے میں معاہدہ کیا ہے۔

اکشے کے سر پر فلمساز وپل شاہ نے اپنا ہاتھ رکھ دیا ہے۔ انہوں نے ایک ساتھ اکشے کو تین فلمیں دیں اور یہ تینوں ہٹ رہیں۔ان کی اکشے کے ساتھ پہلی فلم ’وقت‘ تھی جو بہت اچھا بزنس تو نہیں کر سکی لیکن ان کی ’نمستے لندن‘ بہت کامیاب رہی۔

شاہ رخ کرن جوہر کے ساتھ فلم ’مائی نیم از خان‘ کرنے والے ہیں۔ یہ فلم لندن بم دھماکوں کے پس منظر پر بننے والی ہے۔ اب اسی کی ٹکر میں وپل اکشے کو لے کر اپنی فلم ’سنگھ از کنگ‘ بنا رہے ہیں۔ اس فلم میں اکشے ایک بار پھر پنجابی کے کردار میں نظر آئیں گے۔

شاہ رخ خان کی فلم ’چک دے انڈیا‘ اور سلمان خان کی فلم ’پارٹنر‘ بے حد مقبول فلمیں تھیں اور ان دونوں نے اچھا بزنس کیا۔ فلم تجزیہ نگاروں کے مطابق ان خانوں کی سلطنت پر قبضہ کرنا اتنا آسان بھی نہیں ہے۔

مقامی فلم تا بالی ووڈ
کشمیریوں کی بالی ووڈ میں قسمت آزمائی
شمی کپور پرجوش ہیرو
’چاہے کوئی مجھے جنگلی کہے۔۔۔۔ یاہو‘
اوم شانتی اوم’اوم شانتی اوم‘
شاہ رخ خان کی آنے والی فلم کی جھلکیاں
عامر خانمعاوضے میں نمبر ون
عامر خان بالی ووڈ کے مہنگے ترین اداکار
 بھارتی اداکار شاہ رخ خان شاہ رخ کا انٹرویو
شاہ رخ خود پر بننے والی فلم پر کیا کہتے ہیں؟
میں نے پیار کیوں کیا؟
پندرہ برس بعد سلمان کیا کہہ رہے ہیں؟
پھر ملیں گے
ایڈز کے موضوع پر بالی وڈ کی پہلی فلم
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد