BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 17 June, 2008, 11:32 GMT 16:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سپیشل ایفیکٹس ماہر سٹین چل بسے
سٹین ونسٹن
سٹین ونسٹن نے چار آسکر ایوارڈ حاصل کیے
ٹرمینیٹر 2، ایلیئنز اور جراسک پارک جیسی فلموں میں اینیمیٹڈ کرداروں کے خالق اور آسکر ایوارڈ یافتہ سپیشل ایفیکٹس ماہر سٹین ونسٹن باسٹھ برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

سٹین ونسٹن سٹوڈیو کے ترجمان کے مطابق سٹیو پلازما سیل کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کا انتقال اتوار کو کیلیفورنیا میں ہوا۔

سٹین نے اپنے چالیس سالہ کیرئر کے دوران سیٹون سپیل برگ، جیمز کیمرون اور ٹم برٹن جیسے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا اور انہیں حقیقی مناظر کو کمپیوٹر امیجنگ کے ساتھ ملا کر پیش کرنے کا خالق مانا جاتا تھا۔

سٹین ونسٹن کو ’ٹرمینیٹر 2‘، ’ایلیئنز‘ اور ’جراسک پارک‘ کے لیے چار مرتبہ آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ وہ ’بیٹ مین ریٹرنز‘، ’ایڈورڈ سیزرہینڈز‘ ، ’لاسٹ ورلڈ:جراسک پارک‘، ’اے آئی‘، ’پریڈیٹر‘ اور ’ہارٹ بیپس‘ جیسی فلموں میں اپنے کام کے لیے آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد بھی ہوئے۔ سٹین نے حال ہی میں مقبول ہونے والی فلم’ آئرن مین‘ پر بھی کام کیا تھا۔

سٹین نے حال ہی میں مقبول ہونے والی فلم’ آئرن مین‘ پر بھی کام کیا تھا۔

سٹین کی موت پر کیلیفورنیا کے گورنر اور سابق ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر نے کہا ہے کہ’ تفریحی صنعت ایک فطین سے محروم ہوگئی ہے اور میں نے اپنے بہترین دوستوں میں سے ایک کو کھو دیا ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ سٹین کا کام اور انہیں ملنے والے چار آسکر ایوارڈ ان کی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور ان کی یاد ہمیشہ باقی رہے گی۔

سٹین ونسٹن ورجینیا میں پلے بڑھے اور یونیورسٹی آف ورجینیا سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد پسِ پردہ کام کے آغاز سے قبل 1968 میں انہوں نے اداکاری کے میدان میں بھی قسمت آزمائی کی کوشش بھی کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے سنہ 1972 میں والٹ ڈزنی سٹوڈیوز میں تین سالہ میک اپ اپرنٹس شپ بھی مکمل کی۔

اسی بارے میں
اوپرا سنگر پاواروتی چل بسے
06 September, 2007 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد