BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 06 September, 2007, 10:27 GMT 15:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اوپرا سنگر پاواروتی چل بسے
پاواروتی
پاواروتی کا شمار دنیائے موسیقی کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فنکاروں میں ہوتا ہے
معروف اطالوی موسیقار اور گلوکار لوچانو پاواروتی اٹلی کے شمالی شہر مودینا میں واقع اپنے گھر میں انتقال کر گئے ہیں۔ پاواروتی کی مینجر کے مطابق ان کی عمر اکہتر برس تھی اور گزشتہ برس تشخیص کی گئی تھی کہ انہیں لبلبے کا سرطان ہے۔

مینجر ٹیری رابسن نے بتایا ہے کہ پاواروتی کا انتقال اطالوی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے ہوا۔ ’انہوں نے لبلبے کے سرطان کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی، جس نے بالآخر ان کی جان لے لی۔‘


پاواروتی کی پر کشش پرفارمنس نے، خاص طور پر ہم عصرگلوکاروں لاسیڈو ڈومینگو اور ہوزے کرارس کے ساتھ، نئے شائقین کو اوپرا کی طرف متوجہ کیا۔

گزشتہ برس پاواروتی کی آخری پرفارمنس کے پانچ ماہ بعد جولائی میں ان کا آپریشن ہوا تھا۔ تب سے انہوں نے کسی عوامی اجتماع میں شرکت نہیں کی تھی۔

خداداد صلاحتیں
 میں نے پاواروتی کی خداداد صلاحیتوں کا ہمیشہ اعتراف کیا ہے
موسیقار ڈومینگو

ان کے ساتھی موسیقار اورگلوکار ڈومینگو کا کہنا ہے کہ ’میں نے پاواروتی کی خداداد صلاحیتوں کا ہمیشہ اعتراف کیا ہے۔‘

پاواروتی نے چالیس برس تک فن کی خدمت کی اور ان کا شمار دنیائے موسیقی کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فنکاروں میں ہوتا تھا۔ ان کی موسیقی اوپرا کے روایتی قدردانوں کے علاوہ عام لوگوں میں بھی مقبول ہوئی، خاص طور پر انیس سو نوے کے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے بنائی گئی ان کی دھن ’نیشن دورما‘ نے مقبولیتِ عامہ حاصل کی۔

یہی دھن گزشتہ سال فروری میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کے موقع پر بھی پاواروتی کی پرفارمنس کا حصہ تھی۔

پاواروتی، ڈومینگو اور کرارس پر مشتمل اوپرا کو پوری دنیا میں دیکھا گیا۔ پاواروتی نے اس طرز کے اوپرا پر تنقید کرنے والوں کو ایک دفعہ جواب دیتے

فٹبال ورلڈ کپ کے لیے بنائی گئی ان کی دھن نے مقبولیتِ عامہ حاصل کی
ہوئے کہا تھا ’اس طرح ہم ڈیڑھ ارب لوگوں کو اوپرا سنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔‘

پاواروتی کی اپنی پہلی بیوی ادوا سے شادی پینتیس برس تک رہی اور اس دوران ان کی تین بیٹیاں ہوئیں۔ انیس سو چھیانوے میں ان میں علیحدگی ہوگئی۔

اس کے بعد انہوں نے اپنی سیکرٹری نکولیٹا منتونی کے ساتھ بیاہ کر لیا۔ منتونی کی عمر اس وقت چھبیس برس تھی۔ سال دو ہزار تین میں ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع تھی، لیکن صرف ایک ہی بچ پایا یعنی بیٹی ایلس۔

امراؤ جانخیام کے ساٹھ برس
’پہلے موسیقی کی تشہیر نہیں ہوتی تھی‘
لطف اللہ خانآوازوں کا خزانہ
لطف اللہ خان کی ساؤنڈ لائبریری میں کیا کچھ؟
ایشیائی موسیقی میلہ
سفید فام طبلہ نواز سٹیفن نے شائقین کا دل جیت لیا
لتا کی 77 ویں سالگرہ
میں نے ہر لمحے کا لطف اٹھایا ہے: لتا منگیشکر
اسپرنگ آف ہوپ
بالی وڈ اور افغانستان کا اشتراک
جوڈی انسانتوس اور پیولو پاسکل’سوپ اوپرا‘ 59 سال
ٹی وی کا پہلا ’سوپ اوپرا‘ 59 سال پہلے ہوا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد