BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 28 September, 2006, 02:55 GMT 07:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہر لمحہ ایک لطف: لتا منگیشکر

دوسرا کوئی راستہ نہیں تھا: لتا
اٹھائیس ستمبر کو ہندوستان کی ’نائٹنگیل‘ لتا منگیشکر اپنی زندگی کے 77 برس مکمل کر رہی ہیں۔ لیکن ستتر سالہ لتا منگیشر کی آواز سے ان کی عمر کا ذرا بھی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ہے۔

دل تک اترنے والی ان کی آواز کی کھنک وہی ہے جو انیس سو سینتالیس میں ان کی پہلی ہندی فلم ’ آپ کی سیوا‘ میں تھی۔ حالانکہ اس وقت انڈسٹری نے یہ کہہ کر ان کی آواز کو قبول نہيں کیا کہ نورجہاں اور شمشاد بیگم کے مقابلے ان کی آواز بے حد ’پتلی‘ ہے۔ لیکن انیس سو پچاس کے دوران جب ’محل‘ فلم کا نغمہ ’ آئے گا آئے آئے گا آئے گا آنے والا‘ لوگوں نے سنا تو سبھی کی بولتی بند ہو گئي۔

گزشتہ سات دہائی سے ان کی آواز ’پلے بیک سنگنگ‘ کی دنیا پر راج کر رہی ہے۔ اس سفر کے بارے میں لتا منگیش کر کہنا ہے کہ ’میرے لئے یہ کافی لمبا سفر ہے اور آج یہ میں کہہ سکتی ہوں کہ یہاں میں نے ہر لمحے کا لطف اٹھایا ہے۔ ‘

آج ستتر برس بعد یہ بات شاید وہ آسانی سے کہہ سکتی ہیں لیکن ان کا بچپن کسی عام بچے کی طرح نہيں تھا۔ والد دیناناتھ منگیشکر کے انتقال کے بعد پورے خاندان کی ذمے داری نوجوان لتا منگیشر کی کندھوں پر آ گئی تھی۔ ان کے سامنے مراٹھی فلموں میں کام کرنے کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں تھا۔ اس دور کے بارے میں وہ بتاتی ہیں: ’مجھے ان تمام لمحوں سے نفرت ہے۔ مجھے اداکاری سے نفرت ہے لیکن بدقسمتی سے میرے سامنے دوسرا کوئی راستہ نہيں تھا۔‘

دوسرا کوئی راستہ نہيں تھا
 والد دیناناتھ منگیشکر کے انتقال کے بعد پورے خاندان کی ذمے داری نوجوان لتا منگیشر کی کندھوں پر آ گئی تھی۔ ان کے سامنے مراٹھی فلموں میں کام کرنے کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں تھا۔ اس دور کے بارے میں وہ بتاتی ہیں: ’مجھے ان تمام لمحوں سے نفرت ہے۔ مجھے اداکاری سے نفرت ہے لیکن بدقسمتی سے میرے سامنے دوسرا کوئی راستہ نہيں تھا۔‘
موجودہ لتا منگیشکر کی شبیہ ایک سنجیدہ اور باوقار عورت کی ہے لیکن بچپن میں لتا منگیشکر ان شرارتی لڑکیوں کی ہی طرح تھیں جو اکثر اپنی شرارتوں کے سبب ماں کی دانٹ سنتی رہتی ہیں۔ ان کی ماں اکثر انہیں باورچی خانے سے اچار چرا کر کھانے کی وجہ سے انہیں دانٹا کرتی تھیں۔ ان دنوں کو یاد کر کے وہ کہتی ہیں: ’اکثر ماں اچار کھانے سے زیادہ انہیں پریشان کرنے کے سبب مجھے زیادہ ڈانتی تھیں۔‘

ان کے مطابق وہ آج بھی اچار چوری کر کے کھاتی ہیں ۔ ’لوگوں میں خیال ہے کہ اچار کھانے سے آواز خراب ہوجاتی ہے لیکن میری آواز میں اس سے کوئی فرق نہیں پڑا ہے، ہاں اچار سے زیادہ ٹھنڈی چیزیں جیسے آئس کریم سے تھوڑی بہت دقت پیش آسکتی ہے۔‘

اپنے بچپن کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے وہ کہتی ہیں: ’میں ہنسی مذاق کرنے والی ایک لڑکی تھی اور آج بھی میرے اندر کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، مجھے آج بھی ہنسنا اور دوسروں کو ہنسانا بے حد پسند ہے۔‘

دینا ناتھ منگیشر کی بیٹیوں میں نہ صرف لتا منگیکشر نے سروں کی دنیا میں مقبولیت حاصل کی بلکہ ان کی بہن آشا بھونسلے نے بھی اس دنیا میں ایک اہم مقام حاصل کیا۔ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ دونوں بہنوں کی آوازوں نے ہندی قلم انڈسٹری پر قبضہ کر لیا۔ ایسے میں کسی بھی دو گلوکاروں کے درمیان مقابلے کا احساس پیدا ہونا عام بات ہے۔

اپنی بہن کے ساتھ رشتے کے بارے میں وہ کہتی ہیں: ’ آشا ایک خوبصورت گلوکارہ ہیں اور آج بھی اسی خوبصورتی کے ساتھ گا رہی ہيں۔ ہم دونوں کے درمیان ایک دوستانہ رشتہ ہے اور ایک دوسرے سے جدا ہونے کا خیال ہمارے دل میں نہیں آسکتا۔ پتہ نہیں لوگوں کے ذہن میں یہ بات کہاں سے آتی ہے کہ ہم میں اختلافات ہیں۔ وہ شاید اس لئے ایسا سوچتے ہیں کیوں ہم ایک ہی پروفیشن میں ہیں۔‘

اپنی سالگرہ کے موقع پر وہ کافی مصروف ہیں لیکن میں نے جب ان سے ایک نغمہ سنانے کی درخواست کی تو ان کا کہنا تھا کہ ’گزشتہ رات میں ٹھیک سے سونہیں سکی، اس لئے آپ سے گزارش ہے کہ مجھ پر گانے کے لئے زور نہ ڈالیں لیکن مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ آپ لوگون نے میری سالگرہ کے موقع پر مجھے یاد کیا۔‘

لتا منگیشکرپچھترویں سالگرہ
سنیئے لتا اپنی سالگرہ پر کیا کہتی ہیں
لتا منگیشکر’کوئل‘ کی سالگرہ
یش چوپڑا کا لتا منگیشکر کو خراج تحسین
نوشاد کی یاد میں
میں نے ان سے نغمگی کو سمجھا: لتا منگیشکر
رفیع کی26 ویں برسی
انڈین فلمی صنعت محمد رفیع کے بغیر مکمل نہیں
لتا منگیشکرلتا: پچھترویں سالگرہ
سنیئے لتا اپنی سالگرہ پر کیا کہتی ہیں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد