BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 28 September, 2003, 04:10 GMT 08:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لتا پچھہتر کی ہوگئیں
لتا منگیشکر

ہندوستان کی نامور گلوکارہ لتا منگیشکر اتوار اٹھائیس ستمبر کو پچھتر برس کی ہوگئیں ہیں۔ ان کے جنم دن کے موقع پر ممبئی کی فلمی صنعت نے موسیقی کے ایک بہت بڑے پروگرام کا اہتمام کیا ہے۔

لتا منگیشکر کی سالگرہ سے شروع ہونے والی یہ تقریبات پورے سال منعقد ہوتی رہیں گی۔

لتا نے سن انیس سو بیالیس میں اپنے والد کے انتقال کے بعد باقاعدہ گلوکاری شروع کر دی تھی۔

پاکستان جائیں گی یا نہیں؟

 ’اگر مجھے پاکستان بلایا گیا تو ضرور جاؤں گی مگر بن بلائے تو ہم خدا کے گھر بھی نہیں جائیں گے‘

لتا منگیشکر

پاکستان کے مرحوم ہدایتکار ضیا سرحدی کا کہنا ہےکہ وہ اور پاکستان کی گلوکارہ ملکہِ ترنم نور جہاں ایک مرتبہ لتا منگیشکر کے آبائی علاقے میں گئیں جہاں انہوں نے ایک بچی کو انتہائی سریلی آواز میں گانا گاتے سنا۔

پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ منگیشکر کی بڑی بیٹی لتا ہیں۔ نور جہاں نے لتا کی آواز کی بہت تعریف کی اور کہا کہ اتنی خوبصورت آواز کو فوراً بمبئی میں متعارف ہونا چاہیئے۔ اور یوں ضیا سرحدی کے مطابق لتا منگیشکر کی گلوکاری کا اصل دور شروع ہوا۔

اپنی پچھترویں سالگرہ پر بی بی سی سے بات کرتے ہوئے لتا جی نے کہا کہ ان کے چاہنے والے لوگ ان کا جنم دن منا کر انہیں ایک سرپرائز دینا چاہتے ہیں اور سالگرہ کی تقریبات کو ان سے مسلسل پوشیدہ رکھ رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی فن کی زندگی بہت بھر پور رہی ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں دوسرا جنم ملے تو وہ کیا وہ گلوکارہ ہی بننا چاہیں گی تو لتا منگیشکر کا جواب تھا کہ ان کی خواہش نہیں کہ وہ کوئی دوسرا جنم لیں۔

لتا منگیشکر نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ پاکستان جا کر بھی اپنے مداحوں کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کرنا چاہتی تھیں۔ ’ایک مرتبہ پاکستان جانے کا پروگرام بھی طے پایا تھا مگر اس جانب سے کچھ ایسا ہوا کہ میرا پاکستان جانے کا پروگرام ہی منسوخ کر دیا گیا۔‘

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: ’اگر مجھے پاکستان بلایا گیا تو ضرور جاؤں گی مگر بغیر بلائے تو ہم خدا کے گھر بھی نہیں جائیں گے۔‘

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد