BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 13 July, 2008, 09:42 GMT 14:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انجلینا جڑواں بچوں کی ماں بن گئیں
انجلینا جولی فائل فوٹو
انجلینا نے تین بچوں کوگود لیا ہوا ہے
انجلینا جولی نے فرانس کے ایک ہسپتال میں جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے جن میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے۔

نیس میں لینوال ہسپتال نے ایک مقامی اخبار کو بتایا ہے کہ سنیچر کو آپریشن کے بعد انجیلینا نے ایک صحت مند لڑکے اور لڑکی کو جنم دیا ہے۔

اخبار کے مطابق جولی اور ان کے پارٹنر بریڈ پیٹ نے لڑکے کا نام نوکس لیون اور لڑکی کا نام ووین مرچیلائن رکھا ہے۔

انجلینا اور بریڈ کی نئی بیٹی کا نام انجلینا کی ماں کے نام پر ہے جو ایک اداکارہ تھیں اور گزشتہ برس کینسر سے ان کا انتقال ہو گیا تھا۔

ڈاکٹر کے مطابق ماں اور بچے دونوں ہی صحت مند ہیں۔بچوں کی پیدائش کے وقت انجلینا کے پارٹنر بریڈ پیٹ موجود تھے۔

ان بچوں سے پہلے انجلینا اور بریڈ پیٹ کی ایک اور بیٹی شیلوح بھی ہے جو 2006 میں پیدا ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ انجلینا اور بریڈ نے کمبوڈیا، ایتھیوپیا اور ویتنام سے تعلق رکھنے والے تین بچے گود لے رکھے ہیں۔

اسی بارے میں
انجلینا جولی امید سے ہیں
12 January, 2006 | فن فنکار
جنسی کشش میں جولی سب سے آگے
25 February, 2007 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد