انجلینا جولی امید سے ہیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالی وڈ کی فلم اداکارہ انجلینا جولی اپنے ساتھی اداکار بریڈ پِٹ کے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔ بریڈ کی ترجمان نے امریکی جریدے ’پیپل‘ کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجلینا جولی حمل سے ہیں۔ ایک ماہ پہلے بریڈ پِٹ نے جولی کے دو گود لیے بچوں کو اپنانے کے کاغذات پر بھی دستخط کیے تھے۔ جولی اور بریڈ پِٹ میں تعلقات پِٹ کی سابق بیوی جینیفر اینسٹن میں طلاق کے بعد پروان چڑھے تھے۔ پِٹ اور اینسٹن نے طلاق کی وجہ بتانے سے ہمیشہ انکار کیا ہے۔ تیس سالہ جولی اور بیالیس سالہ پِٹ کی ملاقات فلم ’مسٹر اینڈ مسز سمتھ‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ پِٹ نے ہمیشہ اس بات سے بھی انکار کیا ہے کہ ان کی طلاق کی وجہ جولی تھی۔ پِٹ کی ترجمان نے ’پیپل‘ جریدے میں چھپنے والی اس خبر کے بعد جولی کے حمل کی تصدیق کی ہے جس میں جولی سے منسوب ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ’ہاں، میں امید سے ہوں‘۔ |
اسی بارے میں انجلینا کیلیے کمبوڈین شہریت12 August, 2005 | فن فنکار افغان مہاجرین: واپس نہ بھجوائیں07 May, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||