افغان مہاجرین: واپس نہ بھجوائیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اداکارا اینجلینا جولی نے جو اقوام متحدہ کی مہاجرین کی خیر سگالی کی سفیر ہیں، کہا ہے کہ افغان پناہ گزینوں کے مہاجر کیمپوں کو واپس افغانستان منتقل کرنا اچھا اقدام نہیں ہے۔ صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اس بیان کہ افغان مہاجرین کے کیمپوں کی جگہ بدلی جائے گی اور ان کو پاکستان کی سرزمین سے اٹھا کر افغانستان میں منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ آسکر ایوارڈ یافتہ اینجلینا جولی نے کہا کہ ان کے خیال افغان مہاجرین کو واپس منتقل کرنا کوئی اچھا خیال نہیں ہے۔ صدر مشرف نے اینجلینا جولی سے ملاقات میں کہا تھا کہ اقوام متحدہ افغان مہاجرین کے کیمپ افغانستان میں چلائے۔ پاکستان کے صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ افغان مہاجرین کے کیمپوں کی افغانستان میں دیکھ بھال کرے۔ جولی کا کہنا ہے کہ افغان مہاجر کیمپوں کو واپس افغانستان منتقل کرنے سے مہاجرین کی حالت مزید خراب ہو جائے گی۔ آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ کی اداکارہ بدھ سے چار روزہ دورے پر پاکستان آئی ہوئی ہیں۔اینجلینا جولی کے دورے کا مقصد دنیا کی توجہ تیس لاکھ افغان مہاجرین کی حالت زار پر مبذول کرانا ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے تعاون سے اب تک تئیس لاکھ مہاجرین کو واپس افغانستان منتقل کر چکا ہے لیکن اب بھی تیس لاکھ سے زیادہ افغان مہاجرین اب بھی پاکستان میں ہیں ۔افغان مہاجرین کی بڑی تعداد پاکستان میں مستقل رہائش پذیر ہو گئی ہے اور وہ واپس افغانستان جانے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||