اینجلینا جولی کا پاکستان دورہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالی وُڈ سٹار بریڈ پِٹ اور اینجلینا جولی زلزلے کے متاثرین سے ملنے کے لیے پاکستان جانے والے ہیں۔ اقوام متحدہ کی رفیوجی ایجنسی کے لیے خیرسگالی کی سیفر کی حیثیت سے کام کرنے والی اداکارہ اینجلینا جولی نے بتایا کہ ’چند دن کے اندر‘ ہی دونوں پاکستان پہنچیں گے۔ اگست دوہزار ایک سے اقوام متحدہ کی سفیر کی حیثیت سے اینجلینا جولی نے بیس سے زائد ممالک کا دورہ کیا ہے۔ منگل کے روز جنیوا میں واقع اقوام متحدہ کی رفیوجی ایجنسی کے صدر دفتر میں بریڈ پِٹ اور اینجلینا جولی کو پاکستان دورے کے بارے میں بریفِنگ دی گئی۔ بریڈ پِٹ اور اینجلینا جولی نے حال ہی میں مسٹر اینڈ مسز سمتھ نامی فلم میں ساتھ ساتھ کام کیا تھا۔ گزشتہ جنوری بریڈ پِٹ کا جینیفر انیسٹن سے طلاق ہوجانے کے بعد سے اینجلینا جولی اور ان کے رشتے کے بارے میں قیاس آرائی کی جاتی رہی ہے۔ اقوام متحدہ کی رفیوجی ایجنسی کی ایک ترجمان نے بتایا کہ اداکارہ اینجیلینا جولی انسانی حقوق مشن پر اپنا کام ’بڑی سنجیدگی‘ سے کرتی ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا: ’وہ خیرسگالی کی بہترین سفیر ہیں جو لوگوں کو رفیوجی کی زندگی بہتر سمجھنے میں مدد کرتی ہیں۔‘ پاکستان میں آٹھ اکتوبر کے زلزلے میں تہتر ہزار سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں لوگ بےگھر ہوگئے تھے۔ ابھی بھی لاکھوں لوگ امدادی کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔ سن دو ہزار دو میں اینجلینا جولی نے کمبوڈیا میں ایک بچے کو گود لے لیا تھا۔ اس بچے کا نام میڈکس ہے۔ اب کمبوڈیا کی حکومت نے اینجلینا جولی کو پاسپورٹ فراہم کردیا ہے۔ |
اسی بارے میں اردن کی ملکہ رانیہ مظفرآباد میں29 October, 2005 | پاکستان دنیا فراخ دلی کا مظاہرہ کرے: عنان17 November, 2005 | پاکستان عنان کا دورہ، مارچ کی اجازت نہیں18 November, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||