اردن کی ملکہ رانیہ مظفرآباد میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اردن کی ملکہ رانیہ نے اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسف کے نمائندے کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔ ملکہ رانیہ نے پاکستان میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ افراد سے اظہارِ ہمدردی کے لیے مظفرآباد میں ایک فیلڈ ہسپتال کا دورہ بھی کیا۔ وہ ایک عارضی سکول میں بھی گئیں جہاں پر انہوں نے طلباء سے بات چیت کی اور علاقے کے لیے مزید امداد کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ’ یہ بہت ضروری ہے کہ متاثرین کی بحالی کی کوششوں کو تیز کیا جائے‘۔ اردن ان ممالک میں سے ہے جنہوں نے زلزلے کے بعد فوری طور پر پاکستان میں امدادی سامان بھیجا تھا۔ اس سامان میں امدادی سامان کے پانچ جہاز اور پچیس بستروں کا ایک ہسپتال بھی شامل تھا۔اردن کے شاہ عبداللہ وہ پہلے غیرملکی سربراہ مملکت تھے جنہوں نے زلزلے سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ جمعہ کو اردن کے ٹیلیویژن نے ایک ٹیلی تھان کے ذریعے زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے پانچ لاکھ اٹھاسی ہزار ڈالر جمع کیے تھے۔ | اسی بارے میں زلزلہ متاثرین اور عالمی امداد کے وعدے25 October, 2005 | پاکستان زلزلہ: کون کتنی امداد دے رہا ہے؟24 October, 2005 | پاکستان زلزلہ زخمیوں کا علاج امارات میں18 October, 2005 | پاکستان کس نے کیا اعلان کیا ؟10 October, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||