کس نے کیا اعلان کیا ؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عالمی برادری کی طرف سے پاکستان میں زلزلے سے متاثرہ لوگوں کو امداد پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔ چین، سعودی عرب، افغانستان ، برطانیہ، امریکہ جرمنی، سوئٹزرلینڈ اور کئی دوسرے ملکوں سے زلزلے سے متاثرہ لوگوں کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔ کئی ملکوں کی امدادی ٹیمیں پاکستان پہنچ کر امدادی امریکہ نے پچاس لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔امریکہ کے آٹھ ہیلی کاپٹر پاکستان پہنچ گئے ہیں جو کل سے امدادی کاروائی کا آغاز کریں گے۔اس کے علاوہ جرمنی سے بھی کچھ ہیلی کاپٹر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ افغانستان نے پانچ لاکھ امریکی ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغان لوگوں کی ہر مشکل وقت میں مدد کی اور اب افغان لوگوں پر لازم ہے کہ وہ اپنے پاکستانی بھائیوں کی بھر پور مدد کریں۔ برطانیہ کی حکومت اور عام لوگوں نے کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ لوگوں کے لیے ایک کروڑ اور بیس لاکھ پونڈ اکھٹے کیے ہیں۔ برطانیہ میں مسلم کونسل کے سیکریڑی جنرل اقبال سکرانی کے مطابق برطانیہ کی مساجد میں تیس لاکھ پونڈ اکھٹے کیے گئے ہیں۔ اس کے فلاحی اداروں جن میں مسلم ایڈ، اسلامک ریلیف ، کرسچئین ایڈ اور ریڈ کراس اور آکسفیم جیسی تنظیموں نے ڈھائی لاکھ پونڈ جمع کیے ہیں۔ برطانیہ کے وزیر اعظم ٹونی بلئیر نے دس لاکھ پونڈ کی امداد کا اعلان کیاہے۔ برطانیہ کے وزیرہیلری بین کے مطابق امدادی رقم میں ضرورت کے تحت اضافہ بھی ہو سکتاہے۔ برطانیہ مسلم کونسل کے ترجمان نے برطانوی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جس پیمانے پر پاکستان میں تباہی ہوئی ہے اس کی روشنی میں برطانوی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ امداد ناکافی ہے۔ بھارت کے خارجہ سیکریڑی شیام سارن نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے بھارت کی امداد کی پیشکش پاکستان نے منظور کر لی ہے جس کے بعد بھارت نے پچیس ٹن امدادی اشیا پاکستان روانہ کی جا رہی ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نوتیج سرنا کے مطابق یہ تاریخ میں بھارت کی طرف سے پاکستان کے لیے پہلی امداد ہو گی۔ برسلز سے نیٹو کے ہیڈ کواٹر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ پاکستان کی کیسے مدد کی جائے۔ پاکستان نے نیٹو سے، بھاری سامان لے جانے والے جہاز، ہیلی کاپٹر اور ٹینٹ اور دوسری امدادی اشیا کی درخواست کی ہے۔ نیٹو کے سربراہ نے اپنے اتحادیوں کی ایک میٹنگ بلائی ہے جس میں پاکستان کو امداد دینے کے بارے میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ نیٹو پاکستان کو امداد دینے کے بارے میں منگل کو فیصلہ کر لے گا۔ فرانس کی حکومت نے ستر ڈاکٹر اور دوائیاں پاکستان روانہ کی ہیں۔فرانس کی حکومت نے اس کے علاوہ امدادی کاموں میں مہارت رکھنے والوں اور جدید سازو سامان سے لیس ایک ٹیم بھی پاکستان بھیجی ہے۔ اس کے ٹیم کے پاس سونگھنے والے کتے بھی ہیں۔ کویت نے ایک دس کروڑ امریکی ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ کویت پچاس پانچ کروڑ ڈالر کی امدادی اشیا روانہ کرے گا جبکہ پانچ کروڑ 50 ڈالر سے بحالی کے کاموں میں مدد کے لیے دے گا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||