مبشر زیدی بی بی سی اردو ڈاٹ کام، بالا کوٹ |  |
 | | | مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کوئی ان کی مدد کو نہیں آیا |
ہم ابھی بالا کوٹ پہنچے ہیں ادھر صورت حال بہت خراب ہے۔ بہت سے لوگ ابھی بھی ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ بچوں کے تین پرائمری سکولوں میں جہاں پر کہتے ہیں کہ تقریبا ایک ہزار بچے ابھی بھی دبے ہوئے ہیں اور یہاں پر کسی قسم کی کوئی انتظامیہ نہیں ہے۔ کچھ فوجی ہمیں نظر آئے ہیں لیکن جب ہم نے ان سے پوچھا کہ آپ کام کیوں نہیں کر رہے تو انہوں نے کہا کہ ہمیں آرڈر نہیں ہے اور ہمیں کہیں اور جانا ہے۔ یہاں پر لوگ خفا ہیں حکومت سے بھی فوج سے بھی۔ وہ یہ کہتے ہیں کہ یہاں پر کوئی ان کی مدد کے لیے نہیں آیا۔ اطلاعات ابھی تک یہی ہیں کہ یہاں پر ہزاروں افراد ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ یہاں ہر طرف پہاڑیوں پر ٹوٹے ہوئے گھر نظر آرہے ہیں۔ بالا کوٹ شہر میں بھی بہت سی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اسی فیصد شہر بلکل تباہ ہو گیا ہے اور یہاں ہر طرف لوگ زخمیوں اور میتوں کو نکال کر لے کر جارہے ہیں ۔ روڈ بند ہیں گاڑیوں کی آمدورفت نہیں ہے۔ |