BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 09 October, 2005, 10:18 GMT 15:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برطانیہ میں پاکستانی پریشان
ہیتھرو(فائل فوٹو)
برطانیہ میں بہت بڑی تعداد میں کشمیری رہتے ہیں اور سب اپنے عزیزوں کے لیے پریشان ہیں
پاکستان میں زلزلے کی تباہی کے بعد برطانیہ سے بڑی تعداد میں پاکستانی نژاد برطانوی اپنے عزیزوں کی خیریت جاننے کے لیے متاثرہ علاقوں میں پہنچ رہے ہیں۔

برطانیہ میں پاکستان ہائی کمیشن نے تین ہوائی اڈوں پر ویزہ سروس شروع کر دی ہے۔

ہیتھرو، برمنگھم اور مانچسٹر کے ہوائی اڈوں پر لوگوں کو ہنگامی بنیادوں پر ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔

ہیتھرو پر پی آئی اے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سنیچر کی رات کو اکانومی کلاس میں پاکستان جانے کے خواہشمند افراد میں چالیس فیصد اور بزنس کلاس میں پندرہ فیصد اضافہ ہوا۔

پاکستان ہائی کمیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سنیچر کو انہوں نے ہوائی اڈے پر دس ویزے جاری کیے ہیں اور بہت سے لوگوں کو کمیشن کے دفتر میں ویزے دیئے گئے۔

ہیتھرو ہوائی اڈے پر ستائیس سالہ فیصل علی نے بتایا کہ ان کا اسلام آباد میں اپنے رشتہ داروں سے رابطہ ہو گیا ہے لیکن انہیں مظفر آباد میں اپنے جاننے والوں کی کوئی اطلاع نہیں۔ انہوں نے کہا کہ رابط نہ ہونا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

فیصل علی کے باون سالہ رشتہ دار اعجاز حسین نے بتایا کہ وہ بہت پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا لوٹن میں بہت بڑی تعداد میں کشمیری رہتے ہیں اور سب اپنے عزیزوں کے لیے پریشان ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد