BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 09 October, 2005, 06:50 GMT 11:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بیس جھٹکے آ چکے ہیں: موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق چھوٹے چھوٹے زلزلے کے جھٹکے خاصی تعداد میں آچکے ہیں
پاکستان کے محکمہ موسمیات کے سربراہ قمر الزمان چودھری نے اتوارکے روز بی بی سی کو بتایا ہے کہ اب تک بیس قابل ذکر زلزلے کے جھٹکے آچکے ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔

ان کے مطابق سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب بھی تین سخت جھٹکے آئے جن کی شدت پانچ سے چھ کے درمیان ریکارڈ کی گئی ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے زلزلے کے جھٹکے خاصی تعداد میں آچکے ہیں لیکن ان میں قابل ذکر بیس ہیں۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کئی لوگوں نے خوف کے مارے گزشتہ رات جاگ کر گزاری۔

جبکہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر، مری، ایبٹ آباد، مانسھرہ سمیت ہزارہ ڈویزن کے علاقوں میں بارش اور سخت سردی کے باوجود بھی لوگوں نے خوف کے مارے اپنے بچے کھچے مکانوں کے بجائے آسمان تلے رات گزاری۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کشمیر اور صوبہ سرحد سممیت شمالی علاقوں کے متاثرہ علاقوں کے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ مکانوں کے اندر رات گزارنے سے گریز کریں۔

قمرالزمان چودھری کے مطابق اب آئندہ ایک ہفتے تک زلزلے کے جھٹکوں سے اپنی جگہ سے ہٹ جانے والی زمین اصل حالت میں آنے کے لیے مزید زلزلے کے جھٹکے آئیں گے اور توقع ہے کہ ایک ہفتے تک صورتحال معمول پر آجائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کے بارے میں ’سیسمک سٹڈیز‘ کی جارہی ہیں اور جیسے جیسے صورتحال تبدیل ہوگی تو عوام کو احتیاطی تدابیر کے لیے مطلع کیا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد