BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 09 October, 2005, 04:36 GMT 09:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مظفرآباد: تباہی، خوف، بےبسی

ملبوں کے اندر، ہر طرف یہی منظر ہے۔۔۔
ملبوں کے اندر، ہر طرف یہی منظر ہے۔۔۔
میں اتوار کی صبح پونے آٹھ بجے مظفر آباد پہنچا ہوں۔ اس شہر میں دو دن قبل میں نے خوشیاں دیکھی تھیں، آج موت رقص کررہی ہے، شہر میں چاروں طرف جہاں دیکھو ہر جگہ کوئی نہ کوئی دبا ہوا ہے، ملبے کے نیچے، عمارتوں کے نیچے۔

لوگوں نے کھلے آسمان کے نیچے پناہ لے رکھی ہے، قبرستانوں میں، گلیوں میں، کھلے میدانوں میں، اپنی گاڑیوں میں، خوف کی وجہ سے لوگ گھروں کے اندر نہیں جارہے ہیں، چاروں طرف موت اور تباہی کے مناظر ہیں۔

شہر پہنچنے پر صرف ایک ہی بات میرے ذہن میں آئی کہ یہاں موت کا رقص ہے، چند لمحات نے یہ کیا کردیا۔ سنیچر کی شب لوگوں نے باہر گزاری، سڑکوں پر، آسمان تلے۔

صرف ایک خبر ہے، ہر شخص کے منہ سے ، فلاں مرگیا، فلاں مرگیا، فلاں مرگیا۔ مکانات گرگئے ہیں، ہوٹل، سرکاری عمارتیں، دفاتر تباہ ہوگئے ہیں، جو گھر بچے ہیں وہ رہنے کے قابل نہیں ہیں، جیل کی عمارت گرگئی، یونیورسٹی کی بلڈنگ تباہ ہوگئی ہے اور اس کے نیچے طالب علم دبے ہوئے ہیں۔

جو عمارتیں کھڑی ہیں وہ رہنے کے لائق نہیں، ان میں دراڑیں پڑی ہیں۔ کچھ خوش قسمت لوگ ہیں جو ملبوں کے نیچے سے بچ گئے۔

بچوں، عورتوں، بوڑھوں، سب کے چہروں پر خوف و ہراس ہے، ایسا لگتا ہے کہ ان کے پاس رہنے کی جگہ ہو تو میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ کوئی یہاں نہیں رہنا چاہے۔ خوراک نہیں، طبی امداد نہیں، حکومت کی کوئی مشینری کام نہیں کررہی، پولیس والے دکھائی نہیں دیتے، فوج کے لوگ نہیں دکھتے۔

تباہی کے مناظر ہیں، ہر طرف، یہاں کی حکومت بےبس ہے، غریب ہے، کوئی حکومتی مشنری کام نہیں کررہی ، اگر کوئی مدد کرنا چاہے بھی تو جس بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اس میں یہ اندازہ لگانا مشکل ہوگا کہ اگر امدادی کارروائی کی جائے تو آخر کہاں۔

دور دراز کے علاقوں سے، باغ اور راؤلاکوٹ سے بھی یہی اطلاعات آنا شروع ہورہی ہیں، لوگ مرگئے ہیں، زحمی ہیں، ملبوں کے نیچے دبے ہوئے ہیں، لیکن شاید مظفرآباد میں تباہی زیادہ ہوئی ہے۔

66زلزلے سے تباہی
پاکستان میں زلزلے سے تباہی، کیمرے کی آنکھ سے
66مہرے سرکنے لگے
پہلے زلزلے کا ذکر کتابوں میں پڑھا تھا: عدنان عادل
66تباہی کے مناظر
اسلام آباد: زلزلے سے ہونے والی کی تباہی کی ویڈیو
66زلزلوں کی تاریخ
پاکستان میں زلزلوں کی تاریخ اور وجوہات
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد