BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 08 October, 2005, 18:44 GMT 23:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشرف پر حملے کا ملزم گرفتار

مشرف حملہ
ملزم کو کراچی کینٹ ریلوی سٹیشن کے برابرایک رہائشی ہوٹل سے گرفتار کیا گیا ہے
کراچی پولیس نے صدر پرویز مشرف اور وزیر اعظم شوکت عزیز پر قاتلانہ حملے میں ملوث ایک مشتبہ ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کراچی سٹی پولیس چیف طارق جمیل نے سنیچر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزم شرافت علی عرف خالد فوجی ولد اکبر علی کا تعلق کالعدم تنظیم حرکت الجہاد اسلامی سے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کو صبح سویرے کراچی کینٹ ریلوی سٹیشن کے برابر ایک رہائشی ہوٹل سے مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کا ایک ساتھی فرار ہوگیا ہے جبکہ اس کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، دو عدد ہینڈ گرنیڈ اور تین پستولیں برآمد کی گئی ہیں۔

پولیس چیف کا کہنا تھا کہ ملزم اندرون پاکستان ہونے والی ان تمام دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے جن کا ماسٹر مائینڈ امجد فاروقی تھا جوگزشتہ سال مقابلے میں نوابشاہ میں مارا گیا جبکہ ملزم کا تعلق بھی نوابشاہ سے ہے۔

طارق جمیل نے بتایا کہ ملزم صدر جنرل پرویز مشرف پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں بھی شامل ہے جو ماہ دسمبر دو ہزار چار میں راولپنڈی میں ہوا تھا۔

اسی طرح ملزم اٹک کے علاقے میں وزیر اعظم شوکت عزیز پر ہونے والے خودکش حملے کے علاوہ راولپنڈی اور ٹیکسلا کی حدود میں واقع چرچ اور مشنری اسکول پر ہونے والی دہشتگردی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔

کراچی پولیس کے سربراہ کے مطابق ملزم خالد فوجی کا شمار امجد فاروقی کے خاص شاگردوں میں ہوتا ہے جو پنجاب حکومت کو بھی مطلوب ہے جس کی گرفتاری پر حکومت پاکستان نے بیس لاکھ روپے کا انعام رکھا ہے۔

ملزم کی تربیت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ فرقہ وارنہ اور دیگر دہشتگرد گروپ ان ملزمان کو تربیت فراہم کرتے ہیں اور ان ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے مواد میں بھی تربیت کی ترغیب ہوتی ہے۔

کراچی میں کیا ملزم کوئی مشن لیکر آیا تھا کہ جواب میں طارق جمیل نے کہا کہ اس سلسے میں ملزم سے تحقیقات کی جارہی ہے۔ ان کے مطابق ملزم رابطے اور منصوبہ بندی کا کام کرتا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد